ڈاکٹر کلب صادق مرحوم نے اپنی تمام عمر امت مسلمہ کے فکری ارتقاء اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں وقف کی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

26 نومبر 2020

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے نامور عالم دین اور مبلغ اسلام علامہ ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے فارن آفس سےجاری اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ برصغیر کے ممتاز عالم دین، مفکراور اتحاد امت کے داعی جناب مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی وفات امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے مزید کہاکہ وہ ایک ایسے عظیم انسان تھے جنہوں نے اپنی تمام عمر امت مسلمہ کے فکری ارتقاء اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں وقف کی۔ اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں، ان سے کسب فیض کرنے والوں اور بالخصوص ان کے وابستگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند اور وابستگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree