وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امورخارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نےاپنے دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں منعقد کی گئی یکجہتی مظلومین فلسطین کانفرنس میں شرکت کی۔تقریب کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امورخارجہ کے نجف میں نمائندہ دفتر کی طرف سے کیاگیا تھا۔انہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیر تعلیم غیر ملکی طلاب کرام کے علاوہ علمائے عظام اور اساتذہ اکرام نے خصوصی شرکت کی۔