مرکزی سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی مقبول اور قدیم عراقی سیاسی جماعت مجلس اعلیٰ اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ھمام حمودی سے ملاقات

29 مئی 2021

وحدت نیوز(بغداد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے عراق کی مقبول اور قدیم سیاسی جماعت مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ھمام حمودی سے ملاقات کی۔ شفقت شیرازی نے پاکستانی قوم اور مذہبی و سیاسی قیادت خصوصاً ایم ڈبلیوایم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عراق کے سیاسی استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ھمام حمودی نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ جماعتی تعلقات اور روابط پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو بین الاقوامی سطح پر درپیش  مسائل میں پاکستان ایک برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور نمایاں کردار ادا کیا۔ عراقی سیاسی و مذہبی قیادت پاکستانی عوام اور قیادت کو برادرانہ نظر سے دیکھتی ہے اور ہمیشہ سے قربت کی خواہاں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree