وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امورخارجہ جناب علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نےاپنے دورہ عراق کے دوران ایم ڈبلیو ایم شعبہ امورخارجہ کے نمائندہ دفتر نجف اشرف کے عہدیداران اور تنظیمی ساتھیوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے نجف میں قائم ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ دفتر کے مسوولین کے مشورے پر شعبہ نجف کی تنظیمی باڈی کی تشکیل نو بھی کی۔
شعبہ نجف کے مسؤل مولانا خاور کاظمی نے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد نمائندہ دفتر کی فعالیت میں بہتری کے لیے مجلس مشاورت اور مجلس اجرایی کا قیام عمل میں لایا۔ برائے تنظیمی سال ۲۰۲۱-۲۰۲۲ کے لیے شعبہ نجف اشرف کی مجلس مشاورت کے لیے شعبہ کے موجودہ مسؤل مولانا سید خاور نقوی کی سربراہی میں مولانا سید مہدی رضوی اور مولانا ناصر عباس گل ،سینئر تنظیمی رہنما مولانا محمد حسین قمر الدین اور مولانا سید عمران کاظمی پر مشتمل ایک مجلس مشاورت کا قیام عمل میں لایا گیا۔
شعبہ نجف کی اجرائی مجلس کی سربراہی کے لیے جناب مولانا سید عون موسوی کو نامزد کیا گیا ہے جو شعبہ جاتی مسوولین کا تعین کرکے اپنی ٹیم بنائیں گے اور حسب ضابطہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ عراق کے دورے کے دوران مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کربلا کا بھی دورہ کیا اور وہاں شعبہ امور خارجہ کے نمائندہ کا تعین کیا اور طے پایا کہ مولانا سید منتظر مہدی کربلا میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کے نمائندہ ہوں گے۔