وحدت نیوز(مشہد مقدس) طلاب کشمیر اور مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسینی)مشہد مقدس کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا (ع)کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں طلاب اور زائرین نے حصہ لیا۔
مظاہرین نے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور ظالم قابض ھندوستان کے خلاف نعرے درج تھے۔اس مظاہرے کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج)سے ہوا ۔