وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت امیرالمومنین، امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کی مناسبت سے موسسہ شہید عاف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن میں علمائے کرام، طلاب، زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن میں علمائے کرام کے علاوہ شعرائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین سید منور نقوی، اُلفت حسین جوئیہ، اکبر سرسوی، سید نیر رضوی، حسنین رضا عابد، سید عاصم زیدی، سید سبط رضوی اور ذاکر اسدی نے شرکت اور خطاب کیا۔ علمائے کرام اور شعرائے کرام نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے کلام پیش کیے گئے۔