وحدت نیوز(مشھد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی کابینہ کا دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد کا دور ہ ،تفصیلات کے مطابق بروز بدھ 5 مارچ 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے صدر نے اپنی کابینہ اور طلاب کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشھد کے مسئول قبلہ عقیل خان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں طرفین کی حالیہ فعالیت کو سراہا گیا اور مزید فعالیت میں بہتری کے لئے قبلہ عقیل خان صاحب سے رہنمائی لی گئی۔اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان نے اپنے ہمراہ طلاب کا تعارف اور ساتھ ساتھ ان کی مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ مسئولیت کا بھی بتایا۔
اس نشست میں قبلہ مولانا عقیل خان صاحب کے توسط سے دفتر کا دورہ کرایا گیا اور دفتر کی فعالیت پر بھی گفتگو کی۔شعبہ جات کے تعارف کے ساتھ طرفین کے درمیان پاکستان کے سیاسی مسائل اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان حالیہ جنگ اور خصوصاً شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد کے مسئول نے شعبہ اصفہان کے مسئولین کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور شعبہ اصفہان کے مسئول کی طرف سے قبلہ مولانا عقیل خان صاحب کو اپنا قیمتی وقت نکال! کر ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔