المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی نےامریکا کی بوکھلاہٹ اوراس کی علم و انسان دشمنی کو عیاں کردیا ہے، علامہ شفقت شیرازی

14 دسمبر 2020

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہاکہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی جہاں امریکی انتظامیہ کی علم دشمنی کا ثبوت ہے وہیں مسلمانوں کو فکری و علمی پسماندگی کا شکار رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ بین الاقوامی حیثیت کا حامل یہ انتہائی اہم اور موثر تعلیمی و تحقیقی ادارہ عالم انسانیت کی فکری و علمی فلاح اور ادیانِ عالم کے تقرب کے لیے انتہائی موثر کام کر رہا ہے۔ ایسے اداروں پر پابندی انسانی تہذیب و تمدن کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اس اقدام نے امریکی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ اور اس کی علم و انسان دشمنی کو عیاں کردیا ہے۔ ہم امریکی انتظامیہ کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree