وحدت نیوز (نجف اشرف) بمناسبت شہادت عالمہ غیر معلمہ عقیلہ بنی ھاشم صدیقۃ الطاہرہ ام المصائب حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی شھادت کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں ایک مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس سے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد حجۃالاسلام والمسلمین علامہ محمد بلال مہدی النجفی صاحب نے خطاب کیا، انھوں نے اپنے خطاب میں علم کی فضیلت کو بیان کیا حصول علم کے ساتھ معاشری میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کی اہمیت پر زور دیا
اس کے ساتھ انھوں نے بی بی کے فضائل بیان کیئے، انھوں نے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی قوم وملت کی شب روز کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ باکمال ہیں وہ لوگ جو ہر وقت اپنی قوم و ملت کی خدمت کر رہے ہیں ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کو مایوس ہونے نہیں دیا ہمیں بھی ان بہادر لوگوں کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ کل روز محشر خداکی بارگاہ میں سرخرو پہنچیں ۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ نجف اشرف کے زیر اہتمام مجلس شہادت حضرت زینب (س)کا انعقادعلامہ محمد بلال مہدی النجفی کا خطاب
ایم ڈبلیوایم شعبہ نجف اشرف کے زیر اہتمام مجلس شہادت حضرت زینب (س)کا انعقادعلامہ محمد بلال مہدی النجفی کا خطاب