وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف کے جنرل سیکرٹری حجة الاسلام و المسلمین علامہ الشیخ ناصر عباس النجفی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجة الاسلام و المسلمین الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی نے نمائندہ ولی فقہی عراق حضرت آ یت الله العظمی سماحة السید مجتبیٰ الحسینی مدظلہ العالی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورمرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین الشیخ ناصر عباس جعفری صاحب کی طرف سے سماحة السید کی خدمت میں سلام پیش کیا،اس ملاقات میں نمائندگان مجلس وحدت مسلمین نے نمائندہ مقام معظم رہبری کو ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کیااور مؤسسہ شھید سید عارف حسین الحسینی اور مجلس وحدت مسلمین کی فعالیات اور نشاطات کے بارے میں آگاہ کیا،جس پر سماحة السید مجتبی الحسینی صاحب نے مؤسسہ کی خدمات اور فعالیات کو سراہااور ان کو مزید مؤثرانداز میں انجام دینے اور منظم کرنے کی نصیحت کی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملکی سیاست میں کردار پر مفصل تبادلہ خیال کیا،علما اور مومنین کی کٹھن دور میں استقامت کی وجہ ملت تشیع پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے.
حضرت آیت الله مجتبیٰ الحسینی صاحب نے مؤسسہ شھید عارف حسین الحسینی اور دفتر مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،اس ملاقات میں سماحةالسید کو مؤسسہ کے پروگراموں میں شرکت اور طلبہ کو درس اخلاق دینے کی دعوت دی گئی،جس پر انھوں نے نہ صرف یہاں کی دعوت قبول کی بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پروگرامز کی شرکت کی خواہش کا اظہارکیا،اس کے علاوہ طلبہ حوزہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی.سماحةالسید نے طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔