وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا ہے کہ جو حکومت پاکستان بچاؤ اور دہشت گردی ختم کرو کے نعروں کے ساتھ آئی تھی آج ان ہی کے ایما ءپر ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر قتل و غارت اور ملک کو تباہ و برباد کرنے کے درپے نظر آتے ہیں۔ قم المقدسہ جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ غلام فخرالدین کا کہنا تھا کہ بھکر میں بے گناہ شیعیان حیدر کرار کا وحشیانہ قتل نام نہاد حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے اور موجودہ حکومت کی تکفیری ٹولوں کے ساتھ ملی بھگت اور ان کی پشت پناہی کا عملی ثبوت ہے۔ اس دردناک سانحے پر امام عصر عج، رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شہدائے بھکر کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت اور حساس اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں۔ بصورت دیگر پورے ملک میں ہونے والے حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اور ممکن ہے کہ بین الاقوامی سطح پر احتجاجات کا سلسلہ شروع ہو جائے۔