وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے زیراہتمام روزجمعة المبارک دعائے ندبہ اور درس اخلاق کا اہتمام کیا گیا، جس میں نجف اشرف میں مقیم پاکستان علمائے کرام اور طلباء کے لیے زائرین نے بھی شرکت کی۔ دعائے ندبہ کی تلاوت کے بعد سماحة آیت اللہ الشیخ فاضل البدیری دام ظلہ نے درس اخلاق دیا اور بالخصوص نوجوانوں کے مسائل اور اخلاق پر خصوصی توجہ دی۔ جبکہ آخر میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف عراق الشیخ ناصرعباس النجفی نے دعا ندبہ میں آئے ہوئے طلاب کا اور سماحة آیت اللہ الشیخ فاضل البدیری دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم مولا کائنات کی بارگاہ میں موجودہیں، اور ہر روزجمعہ کو دعائے ندبہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔