پاراچنار، 50 سے زائد مومنین کی شہادت پر امام زمانہ (ع) اور رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہیں، علامہ فخرالدین

29 جولائی 2013

وحدت نیوز ( قم المقدسہ)  مجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے پارا چنار میں مسجد کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل جب پورا ملک روزہ افطار کرنے کی تیاری کر رہا تھا، عین اُسی وقت پاراچنار میں قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ پاراچنار میں سکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

قم المقدسہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ فخرالدین کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ایجنسی انتظامیہ ہمارے خلاف کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے جس کے کئی بار شواہد پیش کرنے کے باوجود بھی آرمی چیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاراچنار میں پچاس سے زائد مومنین کی شہادت پر امام زمانہ (عج) اور رہبر معظم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔  روزہ کی حالت میں مومنین کی شہادت نے مسجد کوفہ کا یاد تازہ کر دی ہے، اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ فخرالدین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پشاور میں مدرسے میں ہونے والے سانحے کے مجرمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جاتی تو دشمن کو اس حملے کی جرات نہ ہوتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree