ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان لیڈیز ونگ کے زیر اہتمام بقیۃ اللہ کانفرنس کا انعقاد،ہزاروں خواتین کی شرکت

16 مئی 2017

وحدت نیوز(گلگت)  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان (شعبہ خواتین) کے زیر اہتمام ولادت حضرت قائم آل محمد ؐ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب بعنوان " بقیۃ اللہ کانفرنس" العصر پبلک سکول گلگت میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں پیروان حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں مختلف سکولوں کے بچیوں نے حمد، نعت شریف اور ترانوں سے محفل کے حسن کو دوبالا کیا۔تقریب صبح 9 بجے شروع ہوئی اور دن دو بجے اختتام پذیر ہوئی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی اس مبارک محفل کے مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتظار امام مہدی کو دین کی ضروریات میں سے قرار دیا . انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے لیکن اس ملک کے حکمران آج تک ملک میں اسلام کے سنہرے قوانین کو نافذ کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔مسلمان کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،سیاستدان جب تک جھوٹ نہ بولیں ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔اگر ملک کے حکمران سچے اور عادل مزاج ہوں تو عوام بھی عدل پسند اور سچے ہونگے، پانامہ لیکس میں صرف نواز شریف ہی کا نام نہیںتھا بلکہ آئی لینڈ کے وزیر اعظم کا نام بھی پانامہ سیکنڈل میں آیا تھا جنہوں نے فوری طور پر قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیدیا لیکن اسلامی ملک کا سربراہ ہونے کے باوجود نواز شریف بڑی ڈھٹائی کے ساتھ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران پانچ سالوں تک ٖصرف اعلانات کی حد تک ترقیاتی منصوبے مکمل کرچکے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام امام مہدی کسی ایک فرقے یا علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے ۔آج امام مہدی کے دشمن ان کے ظہور پر ان کے خلاف جنگ کرنے کیلئے صف آرا ہوچکے ہیںلیکن وہ خیبر و خندق کے بیٹوں کو بھول چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام بیدار ہوچکا ہے اور کرائے کے فوجیوں کے اتحاد کو مسترد کرچکاہے ۔یہ جاہل لوگ لاکھ  تدبیریں کریں لیکن امام مہدی کا ظہور خانہ کعبہ میں ہی ہوگا اور پوری دنیا پر ان کی عادلانہ حکومت قائم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امام مہدی کے ظہور پرنور کیلئے زمینہ فراہم کررہی ہیں اور اس سلسلے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر حتی الامکان کوشاں و متحرک ہے۔مجلس وحدت نے پاکستان بھر کے صوفیاء، مشائخ و سجادہ نشینوں کو مجتمع کیا ہے اور اہلسنت کو منظم کرکے ظالم شکن اور مظلوم دوست سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر دہشت گردی، کرپشن، چور بازاری اور اقربا پروری کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں موجود ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ فکر سے فکر ملاکر،عمل سے عمل کو قوت دیکر زینب کبریٰ کی سنت کو زندہ کریں،قوم کی پژمردگی اور مایوسی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،لوگوں کے حوصلے بلند کرنے کی ضرورت ہے اور یہ تمام کام انفرادی و اجتماعی تقویٰ کے ذریعے ہی سے حاصل ہوسکتا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی اور ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام ہی مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا سبب بنا ہے اور آج پورے ملک میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین و کارکنان ظلم و جبر کے خلاف سینہ تان کے کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree