ایم ڈبلوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دوسرے تین روزہ اجتماعی اعتکاف کا آغاز

09 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے ضلع غربی  کے کامیاب اعتکاف کے بعد اس سلسلے کے دوسرے اعتکاف کا آغازمجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی کے زیر اہتمام  مسجدِ علی رضا(ع) نیو رضویہ کراچی  میں ہوچکا ہے۔جسمیں ماشاء اللہ 100 کے قریب خواہران شرکت فرما رہی ہیں۔اعتکاف کا باقائدہ آغاز شبِ دعا و مناجات کی صورت با توسلِ اہلبیت (ع) کیا گیا، جسمیں دعائے توسل کی تلاوت کا شرف خواہر ثناء جمیل عابدی مرکزی میڈیا سیکرٹری  مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان  نے حاصل کیا، جسکے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خواہر زہرہ نقوی نے تمام معتکف خواہران کو خوش آمدید کہا اور خصوصیت کیساتھ اعتکاف، روزہ، اور نمازِ جماعت کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔نمازِ شب کی ادائیگی کے بعد سحری پیش کی گئ اور دعائے سحر کی تلاوت ہوئی۔نمازِ فجر کی باجماعت ادائیگی سے آغاز کرتے ہوئے  دعائے عہد اور پھر اجتماعی دورہ قرآن میں جزِ قرآن کی تلاوت کا اہتمام کیا گیا ۔

نمازِ ظہرین سے قبل "خوفِ خدا اور عبدیت" پر خواہر ثناء جمیل نے لیکچر دیا،باجماعت نمازِ ظہرین کی ادائیگی کے بعد مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی  نے الہٰی تنظیم کے اہمیت و افادیت اور اغراض و مقاصد اور معاشرے پر اثرات  پر خواہران سے خطاب کیا اور مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان بطور ایک الہٰی و فلاحی تنظیم پر مفصل روشنی ڈالی۔

‎ شام کے آغاز کے ساتھ ہی  دوبارہ دورُس کے سلسلہ کا آغاز کیا گیا جسمیں خواہر زہرہ نقوی نے تمام خواہران سے درسِ احکام اور فقہ کے حوالے سے درس دیا۔ جسکے بعد مولانا باقر زیدی  صاحب نے خواہران  سے روزے کے روحانی و معنوی اور مادی فوائد کے حوالے سے خطاب کیا،نمازِ مغربین کے اہتمام کے بعد افطار اور پھر دعائے افتتاح کا اہتمام کیا گیا۔جسکے بعد مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی  عابدی نے موجودہ عالمی حالات و واقعات اور ہماری زمہ داری کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا،اس خطاب کے بعد خواہران میں گروپ ڈیسکشن کا اہتمام کیا گیا، جسمیں اس حوالے سے گفتگو ہوئی کہ کس طرح ظہورِ امام(عج) کی زمینہ سازی میں ہم اپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں،تمام خواہران نے انتہائی جوش اور جزبہ کیساتھ اس حوالے سے بھر پور  حصہ لیا،اختتام پر دعائے مجیر کی اجتماعی تلاوت کی گئی اور ظہورِ امام(عج) اور ملک و ملتِ تشعیو کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعا ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree