سیرت ام المومنین حضرت خدیجتہ ؑ تقاضہ کرتی ہے کہ عصرحاضر کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ دین کی نصرت کیلئےمیدان میں نکلیں ، محترمہ ندیم زہرا

08 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع غربی  کی جانب سے اعتکاف کے آخری روز وفات ام المومنین بی بی خدیجتہ الکبرا(س) کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا گیا، بعد از سوز و سلام ضلع وسطی کی خواہر ثناء نے ہدیہ مرثیہ بی بی کی بارگاہ میں پیش کیا۔جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی مسؤل شعبہ تعلیم و تربیت خواہر ندیم زہرہ نے خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نےکہا کہ  ام المومنین بی بی خدیجتہ الکبریٰ (س) نے تمام نامناسب اور تکالیف سے پُر حالات کے باوجود کس قدر جانفشانی سے رسالت کی پیروی بھی کی اور دین اسلام کی امداد بھی کی۔ تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدمی کیساتھ رسول الکریم(ص) کی نصرت و مددگاری میں شانہ بشانہ موجود رہیں اور ہر طرح سے تبلیغِ دین کے آغاز سے ہی دینِ خدا کی سربلندی  پر اپنا سب کچھ اسطرح قربان کردیا کہ تاقیامت دینِ اسلام احسان مند رہےگا،سیرت ام المومنین  حضرت خدیجتہ ؑ تقاضہ کرتی ہے کہ عصرحاضر کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ دین کی نصرت کیلئےمیدان میں نکلیں ، بحیثیت ایک عورت ہمیں ایسی ہی سوچ اور اقدامات کی ضرورت ہے۔جو دینِ اسلام کی سربلندی اور استحکام کا باعث ہوں اور ایسی اولاد کی تربیت کریں جو آنے والی خدا کی آخری حجت(عج) کی ناصر و مددگار ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree