وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہراء نقوی نے دسمبر کے آخری ہفتے میں لاہور ،اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہدی برحق ورکشاپس اور جشن صادقین کے پروگراموں میں شرکت کی ۔وہ اس سلسلے میں کراچی سے سنٹرل پنجاب ،اسلام آباد اور کے پی کےوزٹ پر آئیں تھیں۔ اسلام آباد میں انہوں ورکشاپ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ ان ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد خواتین میں تنظیمی اور تربیتی شعور کو اجاگر کرنا ہے تاکہ خواتین معاشرے میں اپنا مثبت رول ادا کرسکیں اور تنظیمی امور میں اپنے مردوں کےشانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی فعالیت کو اجاگر کر سکیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواتین کارکنان ہماری تنظیم کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں انہیں تنظیمی میدان فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان ورکشاپ کا انعقاد بے حد ضروری ہے ۔ امید ہے ان ورکشاپس کے انعقاد سے ہماری تنظیمی خواتین بھر پور استفادہ کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیمی خواتین کے اصرار پر سال 2017 میں یہ پنجاب میں تیسری مرتبہ ورکشاپس منعقد ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی اور اندرون سندھ میں اس سلسلے میں کئی ایک ورکشاپس کا انعقاد کیا جس سے وہاں کی خواتین نہ صرف مستفید ہوئی ہیں بلکہ انہوں نے عملی میدان بھی اپنا رول احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں ۔ محترمہ سیدہ زہراء نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیشہ ان ورکشاپس میں خواتین کی ایک کثیر تعدادنئی ممبر سازی کرتی ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے ۔ تیزی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں خواتین شمولیت ہمارے لئے باعث اطمینان ہے کہ معاشرے میں ہمارا رول ایک حوصلہ افزاء قدم ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ ہماری خواتین کارکنان کسی بھی تنظیمی اور تربیتی میدان میں اپنے مردوں سے پیچھے نہ رہیں ۔ آج تک الحمدللہ اس سلسلے میں ہم کامیابی سے اپنے تنظیمی سفر کی جانب گامزن ہیں اور ان شاء اللہ آگے بھی اسی طرح ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں گیں ۔
ان کامذید کہنا تھا کہ قائد وحدت اور مجلس وحدت کی معزز کابینہ کی جانب سے ہمیشہ ہمیں بہت ہی عزت ملی ہے جس کے لئے ہم اپنے قائد وحدت اور مسئولین کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہمارے لئے تنظیمی میدان فراہم کیا ہے ۔ انہوں نےذمہ دار خواتین سے گزارش کی کہ بلاتاخیر اپنے اپنے علاقوں فعالیت انجام دیں تاکہ آئندہ سیاسی میدان ہم ملت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے ایک زمینہ ہموار کرسکیں ۔ سیاسی میدان میں خواتین بہتر انداز میں اپنا رول ادا کرسکتی ہیں ۔ اور اپنے خاندان کے علاوہ محلے اور انتخابی حلقے میں اپنا مثبت رول انجام دے سکتی ہیں ۔ آج بھی ہماری خواتین مردوں کے ہمراہ اسمبلیوں بھی اپنا سیاسی حصہ ڈال رہی ہیں اور ملک و ملت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ آنے والے الیکشن میں ان شاء اللہ ہم پہلے سے بہتر ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں وارد ہوں گے ۔ تاکہ ہماری حکمت عملی گذشتہ کی نسبت مزید بہتر ہو ۔ ان شاءاللہ