چیف سیکرٹری کا رویہ ہتک آمیز اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے، بی بی سلیمہ

15 جون 2018

وحدت نیوز(گلگت) چیف سیکرٹری کا رویہ ہتک آمیز اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے ریاست کے ساتھ وفاداری اور خلوص کو روپے پیسوں میں تولا نہیں جاسکتا۔سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھول جاتے ہیں کہ خنجراب بارڈر سے کوہستان تک سی پیک گلگت بلتستان سے گزرتا ہے پھر بھی ہم سے پوچھتے ہوکہ ہم نے تمہیں کیا دیا ہے؟

مجلس وحدت مسلمین کی رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے محسن ہیں جنہوں نے  28 ہزار مربع میل کا علاقہ آزاد کرکے پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ہے۔یہ لوگ کیوں بھول جاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی وجہ سے ہی پاکستان چین کا ہمسایہ بنا ہے۔گلگت بلتستان کو پاکستان پر بوجھ سمجھنے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ کشمیر سے سیاچن اور وانا وزیرستان تک اس خطے کے نوجوانوں نے اپنا خون دے ریاست کی حفاظت کی ہے اور پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق 100 ارب دیکر ہم پر احسان نہ کرے پاکستان جی بی کے عوام کے احسانات کے بوجھ تلے ڈوبا ہوا ہے۔اگر جی بی کے عوام وفاق پر بوجھ ہیں تو پھر صا ف صاف بتائیںستر سالوں میں جتنی خیرات دی ہے سود سمیت لوٹادیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں جی بی کے عوام وفادار ہیں اور کسی ناعاقبت اندیش ملازم کی تضحیک سے ریاست سے اپنی وفاداری کا سودا نہیں کرینگے،حکومت جی بی کے عوام کو انصاف نہیں دے سکتی تو تضحیک بھی نہ کرے ۔صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ چیف سیکرٹری کو فوراً علاقہ بدر کرکے اس عہدے پر کسی معقول آفیسر کی تعیناتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree