ن لیگ کا پانچ سالہ دور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے ،محترمہ نرگس سجاد جعفری

02 جولائی 2018

وحدت نیوز (بھمروٹ سیداں مری) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے , پی پی اور ن لیگ نے مل کر ملکی ادارے تباہ کر دئیے ہیں. انھوں نے یہ بات تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 6 لطاسب ستی سے ملاقات میں کئی ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ کر رہے ہیں، اگر انھیں اقتدار ملے تو انھیں ان توقعات پر پورا اترنا ہوگا،پی پی 6 سے پی ٹی آئی کے امیدوار  میجر (ر) لطاسب ستی نے خانم نرگس سجاد جعفری سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی اور آئندہ انتخابات میں این اے 57 اور  پی پی 6,7 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔

خانم نرگس سجاد نے کہا کہ مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے علاقوں میں بہت سی یونین کونسلز نواز لیگی حکومت نے بد دیانتی کی بنیاد پر ختم کیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. پانی کی کمی بھی حلقے میں شدت اختیار کر رہا ہے اس کے علاوہ حلقے میں سکولوں اور کالجز کی کمی کے باعث طلباء بالخصوص بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔میجر(ر)  لطاسب ستی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں آ کر ضم شدہ تمام یونین کونسلز بحال کی جائیں گی , بلک واٹر پروجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے وژین کے مطابق سکولوں اور کالجز کو اپ گریڈکیا جائے گا۔ لطاسب ستی کا کہنا تھا کہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہنے کےلیے ورکنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی سہہ ماہی بنیادوں پر منتخب نمائندے علاقے کا دورہ کریں گے ۔

خانم نرگس سجاد جعفری نے این اے 57 اور پی پی 6,7 میں تحریک انصاف کے امیدواروں پروفیسر صداقت عباسی , میجر (ر) لطاسب ستی اور غلام مرتضیٰ کی حمایت کا اعلان کیا اور مکمل سپورٹ کا یقین دلایا، انھوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان اور ہمدردوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree