ایم ڈبلیوایم کی رہنمااور رکن پنجاب اسمبلی زہرانقوی کیجانب سے صحافیوںکے معاشی قتل کے خلاف قراردادپیش

18 دسمبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرانقوی نے صٖحافیوں کے معاشی قتل عام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادپیش کردی ہے، قرار داد کے متن میں کہاگیاہےکہ حکومت میڈیا ہائوسزکی جانب سے صحافیوں کے معاشی قتل کا نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ موژر اقدامات کرے، حقیقت یہ ہے کہ کئی میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی بڑی تعدادکو نوکریوں سے برطرف کیا جاچکاہے ،کئی اداروں میں صحافیوں کو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں،صحافی برادری اس وجہ سے پریشان ہے کہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑرہے ہیں، ان کے بچوں کو اسکولوں سے نکال دیا گیاہے، جہاں کھانے کے پیشے نہیں ہوں گے وہاں صحافی بچوں کی فیس کہاں سے دیں گے، قرارداد کے متن میں حکومت سے  صحافیوں کی میڈیا ہائوسزمیں ملازموں کو محفوظ بنانےکے قانون سازی کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree