خواتین اگر باشعور و آگاہ ہوں تو معاشرہ اصلاح و فلاح کی طرف گامزن ہوتا ہے، محترمہ زہرانقوی

06 مارچ 2019

وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین ضلع لاھور کا مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کے زیر سر پرستی عظیم الشان جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد،جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا سورة الکوثر کی تفسیر ہیں اور آپ کی شان و فضیلت لیلة القدر کی مانند ہے ، جس کا ادراک ممکن نہیں، وہ ایسی ہستی ہیں جن کی عفت و طہارت اور عظمت و بلندی تک کسی کو رسائی حاصل نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترنہ سیدہ زھرا نقوی نے ضلع لاھور شعبہ خواتیں کے زیر اہتمام جشن جناب سیدہؑ کے حوالے سے منعقدہ محفل میں کیا ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

 محترمہ زھرا نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خواتین اگر باشعور و آگاہ ہوں تو معاشرہ اصلاح و فلاح کی طرف گامزن ہوتا ہے، کسی بھی عظیم ھدف کو حاصل کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا یقینی طور پر کرنا ہوتا ہے اور ایسے میں ہم خواتین کو سیرت فاطمی و زینبی کو مدنظر رکھتے ہوے اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی۔

اس پر مسرت جشن سعید سے علامہ اقبال بہشتی  نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی کنیزوں کے لیے لازم ہے کہ وہ حجاب شرعی کی پابند ہوں اور دیگر کو بھی ترغیب و تشویق دلائیں ، مذہب اھلبیت ع کی پیروکار خواتین کا معاشرے میں کردار اتنا بلند ہونا چاہیے کہ دیکھنے والے پہچان جائیں کہ یہ جناب سیدہ س کی کنیزیں ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دختر رسول اللہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا نے راہ خدا میں بے شمار قربانیاں دیں ، آپ کے در سے کوئ خالی ہاتھ نہ جاتا ، جو کچھ بھی آپ کے پاس ہوتا وہ رضاے خدا کی خاطر لٹا دیتیں حتی کہ جب دین اسلام کی بقا خطرے میں پڑی اور نبیؐ کے دین کو زک پہنچنے لگی تو آپؑ کی تمام اولاد نے اپنی اور اپنے کنبے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور پاکیزہ لہو سےدین کی جڑوں کو سیراب کیا۔

اس جشن میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاھور کے تمام سولہ یونٹس کی جانب سے بھرپور شرکت رہی اور محترمہ زھرا نقوی نے منتخب شدہ ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی سے حلف لیا ،اس پر رونق جشن کا اختتام محترمہ معصومہ نقوی کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree