خواتین نو فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ چہلم شہدائے مدافعان ِ حرم اہل بیتؑ میں بھرپورشرکت کریں، محترمہ زینب سجاول

04 فروری 2020

وحدت نیوز (اٹک) ایام فاطمیہ کے سلسلے میںایم ڈبلیوایم شین باغ یونٹ کی جانب سے اٹک میں مجلس عزا کا انعقاد ھوا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے فضائل و مصائب جناب سیدہ فاطمة الزھرا س بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ زینب سجاول نے خطاب کیا اور کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے دین اسلام کی تشہیر و حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دیں شھادت مولا حسین ع کے بعد اگر جناب زینب س کا جہاد نہ ہوتا تو آج کہیں اسلام کا نام و نشان نہ ہوتا۔

 نو فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ چہلم مدافعین حرم حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان شہداءکا ہم پر عظیم احسان ہے جنھوں نے ہمارے مقامات مقدسہ کی حفاظت میں طویل جہاد کیا اور جان کی قربانی دی ان عظیم شھداء کی یاد منانا ہمارے لیے باعث سعادت ہے اور ہماری فکری و معنوی تربیت کے لیے ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نو فروری کے دن چہلم شہدائے مدافعان ِ حرم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنا کر شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree