ہمیں اپنی زندگیاں قرآنی اصولوں کے مطابق استوار کرنی چاہیں، محترمہ زہرا نقوی

14 مارچ 2020

وحدت نیوز(لاہور) مدرسہ مکتب قرآن کی سالانہ تقریب کا انعقاد مدرسہ کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی رائل پیلس ہوٹل بیدیاں روڈ لاھور میں ھوا ۔تقریب میں ضلع لاھور کی تمام کابینہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اور ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوے محترمہ زھرا نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کا ظاھر خوبصورت اور باطن گہرا ہے، جب کوئی قاری قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے تو اس کا حسن قرات سماعتوں کو اچھا لگتا ہے، اسی طرح قرآن کا باطن مفہوم و معنی کے لحاظ سے وسیع تر اور نہایت عمیق ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ھدایت ہے اس کی تلاوت خوش لحن انداز میں کرنی چائیے اور اس کے مفاھیم پر غور کرتے ہؤۓ ہمیں اپنی زندگیاں قرآنی اصولوں کے مطابق استوار کرنی چائییے ۔مدرسہ مکتب قرآن کی پرنسپل محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ سال سے مکتب قرآن کی دو برانچز لاھور میں قرآن کے دروس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور طلباء کی بیشتر تعداد یہاں سے قرات قرآن سیکھ کر گئی ہے انھوں نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اختتام میں محترمہ زھرا نقوی نے بچوں میں انعامات تقیسم کیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree