ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قم المقدسہ میں زائرین کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

21 مئی 2022

وحدت نیوز(قم)سرزمین قم المقدس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے زائرین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں زائرین خواتین کا قافلہ شہر قم المقدس پہنچا جہاں محترمہ حنا تقوی کی جانب سے ان کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ لبنی زیدی نے خصوصی شرکت کی ورکشاپ سے جناب مولانا سید حسین زیدی صاحب نے ھدف زیارت اور زائر کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو ان مقامات مقدسہ میں اپنے وقت کے امام کو یاد رکھنا اور ان سے قربت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چایئے ہمارا یہاں آنے کا مقصد معرفت محمد و آل محمد اور ظہور امام زمان کے لیے آمادگی ہونا چاہئے۔

 ان کا مزید کہنا تھا ‎ہر چیز کا ایک ہدف ہوتا ہے جب کوئی انسان سونے سے پہلے اپنے تمام کام سوچتا ہے کے صُبح میں نے اپنے کون سے کام سر انجام دینے ہیں یعنی کے اس نے اپنا ایک ہدف بنا لیا کے یہ میں نے کرنا تو وہ اس کام کو سر انجام دیتا ہے۔ اسی طرح ہمیں زیارات پہ جانے سے پہلے اپنے آپ سے وعدہ کر کے نکلنا چاہیے کے ہم زیارات پہ جا رہے ہیں اور ہمارا ھدف معرفت امام زمان عج ہوگا اور ہماری دعاوں کو مرکز و محور ظہور امام زمان عج ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree