امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شہیدوں کی یادگار ہے اور قوم کی امید ہے کہ یہ نوجوان طلباء و طالبات تقوی ، تربیت نفس ، عمدہ اخلاق اور علم و عمل کیساتھ اس کاروان کو آگے لے کر چلیں گے،سیدہ زہرانقوی

21 مئی 2022

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی گولڈن جبلی کے موقع پر تمام پیروان ولایت و امامت کو مبارکباد پیش کرتے ہوے دختر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امامیہ طلباء و طالبات کے کاروان الہی نے پچاس سالہ حماسی ، روحانی اور تربیتی سفر میں جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں اور ملک و ملت کی ہر مذہبی و قومی ایشو پر جو خدمت کی ہے اسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا ، شہداء کے لہو سے سینچے گئے اس پاکیزہ شجر نے ہر دور میں افراد کی روحانی و اخلاقی تربیت کی انہیں جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ دکھایا۔

 انہوں نے کہا آئی ایس او ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جب کبھی ملت پر کوئی مشکل وقت آیا ھے تو اس تنظیم کے جوان ملت کی امید بن کر میدان میں اترتے ہیں اپنے پچاس سالہ دور میں شاندار کامیابیاں سمیٹنے والی اس تنظیم نے بے شمار مشکلات اور نا مساعد حالات کا سامنا کیا ، کئیں طوفان اور تلاطم آئے اور چلے گئے لیکن  امامیہ طلباء و طالبات کے حوصلے پست نہ ہوئے اور انہوں نے ہر قسم کے حالات اور مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے تربیت یافتہ جوان عالمی حالات و واقعات ، سیاست اور دشمن کی سازشوں کو سب سے بہتر انداز میں سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر زمانے میں اس پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے مسائل چاہے وہ فلسطین و کشمیر ہو یا یمن و بحرین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان آئی ایس او نے سب سے آگے بڑھتے ہوئے استعماری طاقتوں کے مظالم اور تجاوز کے خلاف آواز بلند کی اور فکر امام خمینی کا عکس ثابت ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شہیدوں کی یادگار ہے اور قوم کی امید ہے کہ یہ نوجوان طلباء و طالبات تقوی ، تربیت نفس ، عمدہ اخلاق اور علم و عمل کیساتھ اس کاروان کو آگے لے کر چلیں گے قوم میں وحدت اور یکجہتی قائم کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک مثبت کردار ادا کریں گے دعا ہے اور یقین ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنے دستور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، جہد مسلسل اور عزم و ہمت کے اس سفر میں کاروان امام مھدی عج سے منسلک ہوگئی۔ ان شاء اللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree