ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کی مرکزی صدر معصومہ نقوی کا دورہ قم المقدسہ،شعبہ خواتین کی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام

14 جولائی 2022

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے قم المقدس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ، قم المقدس میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کا یہ پہلا تنظیمی سیٹ اپ ھے،ایران کے سفر کے دوران قم المقدس میں محترمہ معصومہ نقوی کا تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

 محترمہ معصومہ نقوی نے شہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین قم کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں محترمہ نگہت زہرا اس کمیٹی کی صدر جبکہ محترمہ فاطمہ مطہرہ نائب صدر نامزد ہوئیں ، دیگر شعبہ جات میں محترمہ تبسم شجر سیکرٹری روابط ، محترمہ نشاط نقوی میڈیا سیکرٹری ، محترمہ مریم ابرار و محترمہ تہمینہ کوثر سیکرٹری تعلیم و تربیت اور محترمہ میمونہ زین سیکرٹری مالیات کے عہدوں پر اس آرگنائزنگ کمیٹی میں تنظیمی امور انجام دیں گی ۔

مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے آرگنائزنگ کمیٹی کی صدر اور نائب صدر سے حلف لیا ، کمیٹی میں حوزہ کی دیگر فعال خواتین محترمہ نور الصباء ، تحریم فاطمہ ، طاہرہ نقوی ،  قندیل زہرا اور فضہ بخاری بھی  مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ قم المقدس کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دیں گی اس کے علاوہ پاکستان میں تربیتی امور پر منظم فعالیت انجام دینے کے لیے ایک بڑا تربیتی سیٹ اپ بھی تشکیل دے دیا گیا ھے جس کی مسئولیت کے فرائض محترمہ سمانہ ھمدانی انجام دیں گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree