ملک میں درپیش مسائل کا حل یہ ہےکہ ہم اپنی تزویرات تبدیل کریں، علامہ راجہ ناصرعباس کی خواتین رہنماؤں سے گفتگو

30 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)  چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے زیر صدارت مرکزی کابینہ شعبہ خواتین کا  اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا نیز شعبہ خواتین کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے ۔علامہ راجہ ناصرعباس  نے فرمایا کہ ملک میں درپیش مسائل کا حل یہ ہےکہ ہم اپنی تزویرات تبدیل کریں۔ ظالم حکومت میں کام کرنےسے دین ہمیں منع نہیں کرتا اگر یہ کام اللہ کی رضا کی خاطر ہو اور اس کام کے نتیجے میں مظلومین کی مدد ہو رہی ہونیز مظلومین کے حقوق دلوانے کے لیے آواز بلند کی جائے۔ دلوانے کے لیے انکےہم آ واز بنیں ۔

انہوں مزید کہا کہااگر ہم اپنے ملک وقوم کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مرحلے میں لوگوں کو مجتہدین کا مقلد بنائیں دوسرے مرحلے میں انہیں مجتہدین کی پیروی کے بعد ولایت فقیہ کی محبت سے جوڑ دیں انشاء اللہ اس طرح ہم بہترین معاشرہ اور بہترین ملک بنا سکتے ہیں جو راہ امام وقت عج کے ظہور کے مقدمات ہموار کرنے کے لیے زمینہ ساز ہوں گی۔

اس کے علاوہ شعبہ خواتین کے حوالے سے صدروومن ونگ کو خاص ہدایات دی گئیں اور آئین نامے کی تیاری کے لیے خصوصی سفارش کی گئی ۔بہت جلد خواتین کا آئین نامہ آپ حضرات کے سامنے آ جائے گا ۔صدروومن ونگ نے اپنی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔نیز ایک روزہ ورکشاپ کے حوالے سے علامہ صاحب نے خصوصی دروس دیے۔ان دروس کا موضوع حالاتِ حاضرہ کے موضوعات پر مبنی تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree