وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کا ہدف دکھی انسانیت کی خدمت ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان عمل میں ہے۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ نے کسی موقع پر بھی معاشرے کے مستحقین ،یتیموں، بے سہارا افراد کو تنہا نہیں چھوڑا خصوصا عید کے تہواروں پر انکو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شا مل کیا اور اسکے لیئے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ روز اول سے کوشاں رہا ہے ۔ اس عید قربان پر بھی ہر سال کی طرح خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے معاشرے کے مستحقین ،یتیموں اور بے سہا را اور بالخصوص شہداء کی فیملیز کو جو قربانی کی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے قربانی نہیں کر سکتے ان کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیئے ملک بھر میں اجتماعی قربانی کا ا ہتمام کیا ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے ملک بھر میں مختلف علاقوں میں مستحقین،یتیموں ،بے سہارا ،شہداء کی فیملیز اور بالخصوص کراچی میں بارش سے متاثرین کو عید کے موقع پر اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیئے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی،نیو کراچی،سرجانی،خداکی بستی،وزیر بروہی گوٹھ ،فقیرہ گوٹھ، جمالی گوٹھ ،خادم سولنگی گوٹھ ، احسن آباد ،ایوب گوٹھ اور عبدالرحیم گوٹھ ۔ سندھ کے اضلاع میر پور خاص،ٹھٹھہ،گھوٹکی،نواب شاہ،شکار پور کے مختلف علاقوں۔جنوبی پنجاب میں ضلع بھکر ، ملتان ،علی پور ۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ ،ہنگو ۔ضلع اسلام آباد اورلاہور میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور ہزاروں افراد میں عید قربان کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی نے عید قربان کے موقع پر اس کار خیر میں ساتھ دینے والے تمام مخیر حضرات کا خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے شکریہ اداکیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انکے مال رزق میں اضافہ کرے۔ آمین