نوجوان ہی نظم و ضبط اور اتحاد کی قوت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، وحدت یوتھ لاہور

21 مئی 2017

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی طرف سے مسجد و امام بارگاہ بقۃاللہ قذافی کالونی بنگالی باغ میں  تیسرا 15 روزہ معارف اسلامی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور سید حسن رضا ہمدانی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عباس شیرازی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس  اور ضلع لاہور وحدت یوتھ کے تمام ٹاون سکریٹریز نے شرکت کی۔

پروگرام میں سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی  نے  نوجوانوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے جوانوں کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان مملکت پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں اور نوجوان ہی نظم و ضبط اور اتحاد کی قوت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں.معارف اسلامی کے پروگرام میں جناب عباس شیرازی اور نجم عباس نے بھی جوانوں سے خطاب کیا.بعد از خطاب وحدت یوتھ کے جوانوں نے قصیدہ خوانی بھی کی. پروگرام کے اختتام پرعلامہ حسن رضا ہمدانی نے سیکرٹری یوتھ سجاد حسین نقوی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree