وحدت یوتھ بلتستان کے زیراہتمام یوم جوان کے عنوان سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

16 مئی 2017

وحدت نیوز(سکردو) وحدت یوتھ بلتستان کی جانب سے یوم جوان کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر یونس حیدری نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی اور جوانوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مختلف میدانوں میں موثر رول پلے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عصر غیبت میں جوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جوانوں کے سامنے یوتھ کا سالانہ پروگرام پیش کیا اور جوانوں کو بھرپور کردار ادا کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔

پروگرام کے صدر محفل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ احمد نوری معرفت امام زمانہ عج اور عصری تقاضوں کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ جوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ عصری تقاضوں سے بھی ھماھنگ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مغربی ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی یہی کوشش ہے کہ وہ جوانوں سے ان کی غیرت دینی کو چھین لیں۔انہوں نے اقبال کےشاہین کا مکھیوں کی طرح ھر گندی چیز پر بیٹھنے کو معاشرے کا المیہ قرار دیتے ہوئے جوانوں کو حقیقی معنوں میں اقبال کا شاہین بننے پر زور دیا پروگرام کے اختتام پر جوانوں کوحوصلہ افزائی کے لئے نفیس انعامات سے بھی نوازا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree