اینٹی سموکنگ ڈے، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کی لاہور میں آگہی واک

01 جون 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہور کے زیراہتمام اینٹی سموکنگ ڈے کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا انعقاد وحدت یوتھ ونگ کی جانب سے شادمان چوک میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری، سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور سجاد نقوی، ممبر مرکزی یوتھ کونسل ذیشان حیدر، سید علی نوید ایڈووکیٹ، اسد نقوی، مجاہد حسین، زین نقوی، محمد محبوب اور زین دمشقی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی زہر کی مانند ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

 انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بالخصوص سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، حکومت نے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد تو کر رکھی ہے مگر اس پر عملدرآمد کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے موجود قانون کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree