سیاست دانوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو اپنے مفادات کی بھٹی کا ایندھن بنایا، محمد کاظم

21 نومبر 2017

وحدت نیوز(کراچی) نوجوانوں کے ذریعے ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں۔سازش کے تحت نوجوانوں کو قتل و غارت کی سیاست میں دھکیلا گیا۔پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ سیاست دانوں نے نوجوانوں کو اپنی بھٹی کا ایندھن بنایا،ایم ڈبلیو ایم نوجوانوں کی صلاحیتوں کا تعمیری کاموں میں استعمال کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل محمد کاظم نے شہید حسینی ہال ملیر جعفرطیار میں وحدت یوتھ کی جانب سے منعقدہ ’’نوجوان امید پاکستان ‘‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی ،فرحان رضوی ،سجاد چنگیزی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرمختار منگی،رضا رضوی،حامد حسین و دیگر موجود تھے۔

محمد کاظم نے کہا کہ نوجوانوں نے ہمیشہ تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 50فیصد سے زیادہ ہے۔نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد اور قوت ملکوں میں انقلاب برپا کردیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ پر عزم،بہادر اور جرات مند نوجوانوں کا قافلہ ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوانان ملت جعفریہ اپنے اورقوم کے حقوق کے لیے متحدہوجائیں،اور ظالم قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree