آئی ایس او کی ریلی پر تشدد پیپلز پارٹی کی امریکہ کی غلامانہ پالیسیوں کاتسلسل ہے، علامہ اقتدار نقوی

28 August 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی گئی امریکہ مردہ بار ریلی کے شرکاء پر سندھ پولیس کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت قرار دیدیا، پنجاب پولیس کے بعد سندھ پولیس بھی قاتل بن گئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالنا پاکستان میں جُرم بن گیا، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ  ریلی پہ لاٹھی چارج اور تشدد پیپلز پارٹی کی امریکہ کی غلامانہ پالیسیوں کاتسلسل ہے، حکومت کی جانب سے امریکہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے حمایت شرمناک ہے، امریکہ مردہ باد ریلی کے شرکاء پُرامن طور پر امریکی قونصلیٹ میں احتجاجی یادداشت جمع کرانا چاہتے تھے پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن چکی ہے، روس ، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت قابل تحسین ہے، نام نہاد اسلامی اتحاد کو بھی امریکی صدرکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی، پاکستانی حکومت جس نام نہاد اتحاد میں اپنا آرمی چیف جھونک چکی ہے اس اسے ہوش کے ناخن لینے چاہیے ، امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں، پاکستان مخالف ٹرمپ بیانات کے بعد سعودی خاموشی سے پاکستان حکومت کو اپنی اوقات کا پتہ لگ چکا ہے اور پوری قوم بھی جان چکی ہے کہ کون پاکستان کے ساتھ مخلص ہے ؟ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی حکومت کا کمزور موقف ذلت اور رسوائی کا سبب ہے، ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دلیرانہ اور جرائت مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree