وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزاوجاہت علی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران میں آنیوالے اسلامی انقلاب نے پورے خطے میں اسلامی تشخص کو اُجاگر کیا ہے، اسلامی انقلاب کی کرنیں پاکستان سمیت پورے خطے پر اثرانداز ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی کابینہ کے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔
علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ آج یورپ سمیت استعمار اسلامی انقلاب سے خوفزدہ ہے ، امریکہ ، اسرائیل اور اُس کے حواری مسلسل انقلاب اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، لیکن دوسری جانب انقلاب اسلامی روز بروز قوی اور مضبوط ہوتا جارہا ہے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان انقلاب اسلامی اس کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں، آج عالم اسلام کی تمام مشکلات کی جڑ امریکہ، اسرائیل اور اُس کے اتحادی ہیں، پاکستان کو امریکی غلامی کی بجائے انقلاب اسلامی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، انقلاب اسلامی غریبوں، مظلوموں اور کمزوروں کو طاقتور کرتا ہے جبکہ ظالموں،متکبروںاور فرعونوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، حسنین انصاری اور حسنین کربلائی بھی موجود تھے۔