جب تک حکومت عوام کو مہنگائی کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کرے گی تب تک عام آدمی کی سانسوں پر لگی گرہ نہیں کھلے گی،علامہ اقتدارنقوی

24 February 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے، حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے، عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی بھی ملک کے عوام کا خوشحال ہونا اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دلیل ہے، اب محض بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انتہا پسندی، فرقہ واریت، بے روزگاری، لاء اینڈ آرڈر سرفہرست ایشوز ہیں، جب تک حکومت عوام کو مہنگائی کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات نہیں کرے گی تب تک عام آدمی کی سانسوں پر لگی گرہ نہیں کھلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اچھی جمہوریت کے قیام اور عوام کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کا قیام ناگزیر ہے، مجلس وحدت مسلمین کا روز اول سے یہ موقف ہے کہ گراس روٹ لیول تک منتخب حکومت اور عوامی نمائندے ہونے چاہئیں، جب تک تحصیل اور یونین کونسل سطح پر مالی و انتظامی اختیارات منتقل نہیں کیے جاتے، اس وقت تک جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچیں گے، پسماندگی کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی وسیع تر فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے عملی شکل دینا ہوگی۔ لاقانونیت کے خاتمے، سستے اور فوری انصاف کی فراہمی، بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ صرف گفتگو اور بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ فلاحی ریاست کے تصور کو صحیح معنوں میں عملی شکل دی جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree