وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، غلام اصغر تقی ،سید دلاورزیدی، محمد عاطف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔جب سے امپوٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا تب سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔رانا ثنا اللہّٰ جیسے دہشت گرد کے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے ملک میں امن کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ پرحملے پر رد عمل کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ملک کے مقبول ترین عوامی لیڈر کو راستے سے ہٹانے کی مذموم کوشش ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ایسے موقع پر عمران خان پر حملہ مذموم کوشیش ہے۔
انہوں نے کہا اس سے قبل اسی وزیر داخلہ نے ماڈل ٹاون میں خواتین اور بچوں پر گولیاں چلائی ہیں۔یہ وہی شخص ہے جس کے متعلق اس کے اپنی جماعت کے قائدین قاتل کہتے رہے ہیں۔ایسے بدمعاش اور دہشت گرد کو وزیر داخلہ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کیا گیا ہے۔آج بھی یہ شخص ڈھٹائی کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر دھمکیاں دے رہا ہے۔