وحدت نیوز(ملتان)صوباٸی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام مسجد و امام بارگاہ ولی العصر میں یومِ شھادتِ حضرت امام علی (علیہ السلام) کے موقع پر تین روزہ مجالس کا انعقاد۔منعقدہ مجالس کے آخری روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر حجت الاسلام و المسلمین علامہ اقتدار حُسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ السلام کی زندگی وحدت و اخوت کا پیکر اور احیاٸے قرآن و سنت کیلٸے مسلسل قربانیوں سے بھرپور ہے۔ مزید یہ کہ امام علی علیہ السلام نے ہمیشہ عدل و انصاف کا بول بالا کیا اور یہی وجہ ہے کہ امام علی علیہ السلام کی شھادت کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ آپ علیہ السلام کو شدتِ عدل کی وجہ سے شہید کیا گیا۔
علامہ اقتدار حُسین نقوی کا اپنے خطاب میں مزید یہ کہنا تھا کہ آج معاشرتی و سیاسی بےراہ روی کا پاکستان کیلٸے حل نظامِ علوی کے نفاذ سے ممکن ہے۔ اسلوب معاشرت ہو یا اسلوبِ سیاست یا پھر معاشی امور، تمام کا حل سیرتِ امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی ذات و کردار سے ممکن ہے۔ مزید انکا یہ کہنا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی طرح بعد از رسول امام علی علیہ السلام کا طرزِ زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔