وحدت نیوز(لندن) ہر سال کی طرح اس سال بھی امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے فرمان پر برطانیہ کی سرزمین پر عظیم الشان القدس ریلی نکالی گئی، ریلی برطانیہ کی وزارت داخلہ سے شروع ہو کر برطانیہ کی پارلیمنٹ کے سامنے سے گذرتی ہوئی برطانیہ کے وزیر اعظم کے گھر کے سامنے اختتام پذیر ہو ئی ۔
اس ریلی میں تمام مذاہب اور تمام ممالک کے لوگ شریک ہوئے۔ اس ریلی میں جو اسرائیل کی ناجائز حکومت کے خلاف ھے یہودی بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے یہ وہ یہودی ھیں جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔
القدس ریلی میں مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کا ایک بڑا وفد صدر مولانا ابرارحسینی کی زیر قیادت شریک ہوا جن میں کابینہ اراکین ممبران کی کثیر تعداد شریک تھی۔