ملتان، ایم ڈبلیو ایم، جامعہ شہید مطہری اور مجلس اتحاد بین المومنین کے زیراہتمام القدس ریلی کا انعقاد

15 April 2023

وحدت نیوز(ملتان) یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک قذافی سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ وسیم معصومی، سید اقبال مہدی ایڈووکیٹ، انجئنیر سخاوت علی، سید ندیم کاظمی، ثقلین نقوی نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ اسرائیلی ظلم وزیادتی کی انتہا ہو چکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔

علامہ غلام مصطفی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان نے بھی اسرائیل کو ناجائز قرار دیا تھا، دنیا بھر میں یوم القدس کے اجتماعات اور بیداری کی لہر دیکھ کر اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج بلند کریں۔ علامہ وسیم معصومی نے کہا کہ صہیونوں کے غاصبانہ قبضے کے دوران لاکھوں فلسطینی علاقہ بدر جبکہ ہزاروں کو قیدی بناکر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ یہی مظالم کشمیریوں پر بھی ڈھائے جا رہے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کروا کر یہودیوں سے آزاد کروائیں، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

احتجاجی ریلی میں مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا مجاہد جعفری، غلام رضا سیال، مولانا صابر حسین، مظہر عباس کات، دل شیر خان، مولانا محمد رضا مومن، غدیر شیرازی، علی گیلانی، ممتاز ساجدی، علی سبطین کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی پتلا اور پرچم نذرآتش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree