وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے 08 شوال یومِ انہدامِ جنت البقیع کی مناسبت سے چوک گھنٹہ گھر سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی جس میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر حاضرین نے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا شدت سے مطالبہ کیا اور مقدس مزارات کو منہدم کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر ریلی کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیوٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کیلئے سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات تھی ۔
اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کے قبرستان کو شہید کرنا اسلام دشمنی کا ثبوت ہے۔ مزید انکا یہ کہنا تھا کہ مقدساتِ اسلامیہ کی عزت و تکریم حکم قرآن ہے اور یہی الہی دین کی اساس ہے۔ ایسے میں حکمِ خدا کی مخالفت کرتے ہوئے شعائر اسلامیہ کی توہین درحقیقت توہین قرآن ہے، توہینِ اسلام ہے اور توہین خدا ہے علامہ اقتدار حسین نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حرمین شریفین کو خطرہ باہر سے نہیں اندر کے حکمرانوں سے ہے۔ آل سعود نے دفاع حرمین شریفین کا ڈھونگ رچا کر نہتے و مظلوم یمنیوں پر تقریباً آٹھ سال عسکری جارحیت کی جوکہ اسلام کے قطعی اصولوں کے خلاف ہے۔
مزید انکا یہ کہنا تھا کہ آلِ سعود زبانی طور پر اسلام کی مطیع ہے مگر عملاً یہود و نصاریٰ کی محکوم ہے اور یہود و نصاریٰ ہی حقیقی اسلام اور شعائر اسلام کے دشمن ہیںعلامہ ناصر سبطین ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسلمنان شعائر اسلام کی تکریم اور تحفظ کیلئے یک زبان ہیں۔ مگر آلِ سعود اسلام کے لبادے میں صیہونیت کا وہ مکروہ چہرا ہیں جو آج شعائر اسلام کے دشمن اسرائیل کیلئے ہر مسلمان ملک کو تعلقات کیلئے ابھار رہے ہیں۔ آل سعود کی اس بزدلی اور اس شیطنت و بدطینت پر ہمیشہ صدائے احتجاج بلند رہے گی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کا کھنا تھا کہ انقلاب اسلامی اج تمام مزارات مقدسہ کا محافظ اور نگھبان ھے اور کسی کو بھی اجازت نھیں دینگے کہ 8 شوال جیسے سیاہ اور تاریک واقع پھت سے کھیں دھرایا جائے۔
ریلی سے علامہ امیر حسین ساقی، علامہ محمد علی رمضانی صاحب، علامہ طاھر نقوی، ضلعی صدرعلامہ وسیم معصومی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جواد مصطفی نے خطاب کیا آخر میں نوحہ خوانی اور ماتم. داری کی گئی احتجاجی ماتمی ریلی کا اختتام دعا سے کیا گیاریلی میں وسیم زیدی، دلاور زیدی، علی رضا بخاری، ایڈوکیٹ فہیم جعفر، عاطف حسین، جواد جعفری، عابس شاکر، ایڈوکیٹ حسنین بخاری اور دیگر اھم شخصیات نے شرکت کی۔