سانحہ تری منگل پاراچنارکےخلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کی ملتان میں احتجاجی ریلی، قاتلوں کو جلد کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ

06 May 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ تری منگل کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملتان میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں تک ریلی نکالی گئی۔

 ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ اقتدار نقوی، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ وسیم معصومی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری مشتاق مہدی نے کی۔

 رہنمائوں نے کرم ایجنسی کے نواحی علاقے تری منگل میں شیعہ اساتذہ  سمیت 7افراد کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے قاتلوں کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاراچنار میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پاراچنار میں یہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں، بےگناہ اساتذہ کا اسکول میں بہیمانہ قتل قومی نقصان ہے.حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی غلامی کے بعد دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔

 اس موقع پر مولانا غلام جعفر، مولانا ہادی حسین، وسیم عباس زیدی، عاطف حسین، احسن مہدی، مظہر عباس کات، حسنین انصاری،احتشام حیدر،عاشق حسین،علی رضا گیلانی، علی رضا حسینی، ملک عمران اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree