ایم ڈبلیو ایم ایسٹ لندن برطانیہ کے زیر اہتمام مجلس عزاء بسلسلہ شہادت بی بی پاک سیدہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کا انعقاد

26 December 2023



وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین ایسٹ لندن برطانیہ کے زیر اہتمام مجلس عزاء و بسلسلہ شہادت بی بی پاک سیدہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ  مورخہ 23 دسمبر 2023 بروز ہفتہ بر مکان سید ریاض حسین شاہ صاحب جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ایسٹ لندن برطانیہ منعقد ھوئی. پروگرام کی نظامت کے فرائض جناب سید عامر عباس شاہ صاحب نائب صدر ایم ڈبلیو ایم نے سرانجام دیئے۔

مجلس کا آغاز سید غیور حسین نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ایسٹ لندن نے تلاوت کلام پاک سے کیا،اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے نائب صدر سید عامر عباس شاہ صاحب نے ایم ڈبلیو ایم کا نصب العین اور اغراض و مقاصد اور اس نشست کی غرض و غایت بیان فرمائی۔
 
جناب اسد عباس صاحب اور جناب باقر حسین صاحب نے منقبت اور نوحے پڑے۔  بعد ازاں ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام جناب مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب نے مجلس عزاء سے خطاب فرمایا اپنی گفتگو میں انہوں نے فرمایا کہ ایک مومن کی زندگی ہمیشہ باھدف ہوتی ہے پروردگار نے انسان کو ھدف کیساتھ خلق فرمایا ہے اسلیے ہماری زندگیاں بحیثیت انسان، بحیثیت مسلمان اور ایک شیعہ ھونے کےعالی اھداف کی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ اج دنیا میں بڑے بڑے چیلنجز کے بعد ہماری ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں  اسلیے ھمیں مل کر زمانے کے امام کے ظہور کیلیے راستے ہموار کرنے چاہیں۔

ان الہی مقاصد کے لیے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کئی سالوں سے میدان عمل میں ہے۔ ہماری یہ قومی جماعت اتحاد وحدت کے تحت اپنے قومی و مزھبی و سیاسی اور رفاہی امور انجام دے رہی ہے۔ ہم بھی برطانیہ میں انھی پاکیزہ اھداف کو لیے بلا تفریق رنگ و نسل کے قومی خدمت کیلیے نکلے ہیں۔  اس موقع پر وہاں کے مقامی مومنین نے بہت سراہا اور ساتھ دینے کی یقین دہانی کی۔ بعد  میں ایم ڈبلیو ایم ایسٹ لندن کے صدر جناب عباس کاچو صاحب نے بھی تنظیمی امور پر گفتگو فرمائی اور تمام مومنین سے ہر قسم کے تعاون کی اپیل کی ۔

پروگرام میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں نے سیرحاصل جواب دئیے۔آخر میں ماتم و نوحہ خوانی ہوئی اور فلسطین کے شہداء و تمام شہدائے ملت جعفریہ کے لئے فاتحہ خوانی سے اس مجلس و تنظیمی تربیتی نشست کا اختتام ہوا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree