علامہ راجہ ناصرعباس کے سینیٹربننے کی خوشی میں کویت میں تقریب کا انعقاد، علامہ احمد اقبال ،علامہ ظہیر کربلائی اور علامہ علی رضا جان کاظمی کی خصوصی شرکت

08 April 2024

وحدت نیوز(کویت) مجلس وحدت مسلمین کویت کی طرف سے مقامی ہوٹل میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے سینیٹر منتخب ہونے اور وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کی کویت آمد کی خوشی میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کویت کے ممبران کے علاوہ متعدد سیاسی سماجی شخصیات بالخصوص میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔امریکہ سے تشریف لائے مہمان عالم دین علامہ ظہیر الحسن نقوی اور قم سے تشریف لائے علامہ علی رضا جان کاظمی نے خصوصی شرکت کی ۔

علامہ ظہیر الحسن نقوی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی جدوجہد اور سیاسی کامیابیوں پر قائد وحدت کی خدمات اور سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا ، صدارتی خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے مجلس وحدت کے سیاسی سفر اور موجود اور آئندہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور مومنین کے تعاون اور پاکستان کے عوام کی جدوجہد اور عوامی بیداری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پر عزم قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیا ، مجلس وحدت مسلمین کویت کے چیف آرگنائزر اور مومنین کویت کے بانی سید شہباز شیرازی نے کہا مجلس وحدت مسلمین ایک عوامی پلیٹ فارم ہے جو بلا تفریق مسلک و مذھب عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسکے دروازے تمام محبان ملت کیلئے کھلے ہیں۔

 مومنین کویت مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے بانی ذوالفقار مطہری نے علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپکی مخلص قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

 پیپلزپارٹی گلف کے رہنما ء چوہدی ضیاء الرحمن گریوال نے بھی مجلس وحدت کی قیادت کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور اس کامیابی کو شہداء کے خون کا ثمرہ قرار دیا ۔

 تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کویت کے صدر حاجی سیف علی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا، علامہ علی رضا جان کاظمی نے پاکستان اور تمام مومنین کویت کیلئے دعا کروائی ، تقریب کے اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر بننے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی تواضع کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree