ملتان ، مظلومین پاراچنار کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے نواں شہر چوک پر احتجاجی دھرنا جاری

26 December 2024

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاراچنار میں جاری انسانی المیہ کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری ہیں، کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور اسلام آباد میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوگیا ہے، ملتان میں نواں شہر چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے نماز مغربین باجماعت دھرنے میں ادا کی، دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا غلام جعفر انصاری، علامہ مجاہد عباس گردیزی، فخر نسیم صدیقی، سید علی رضا بخاری اور دیگر کررہے تھے۔

دھرنے میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو یم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک پاراچنار کے محصورین کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، وفاقی و صوبائی حکومت اپنی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے جب کی وجہ سے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔ 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree