شام کی فوج نے دمشق اور دیگر شہروں میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب ، قطر اور ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف وسیع کارروائی کرکے 4 ہزار دہشت گردوں کو ہلاک اور 7ہزار کو گرفتار کرلیا ہے ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں القاعدہ کی بڑی تعداد شامل ہے گرفتار ہونے والوں میں مغربی اور عربی ممالک کے 18 انٹیلیجنس افسر بھی شامل ہیں۔ النشرہ کے نامہ نگارماہر الخطیب اس وقت دمشق میں موجود ہیں اس کے مطابق شام کے وزیر دفاع ، نائب وزیر دفاع اور دو دیگر اعلی فوجیوں کی بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد دمشق میں دہشت گردوں نے بلوے شروع کردیئے لیکن شامی فوج نے فوری طور پر وارد ہوکر دہشت گردوں کا دمشق سے صفایا کردیا اور اس وقت دمشق کی سڑکوں پر آرام وسکون کا ماحول برقرار ہوگیا ہے۔ ماہر الخطیب کا کہنا ہے دمشق کے تمام محلوں میں اب امن ہی امن ہے اور لوگ شامی فوج کو دعائیں دے رہے ہیں جنھوں نے بے رحم دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے شامی عوام کو دہشت گردوں کے شر سے محفوظ رکھا۔