وحدت نیوز(دمشق) جولان ہمیشہ سے شام کا حصہ ہے اور ٹرمپ سمیت کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ جولان کو کسی دوسرے ملک کے حوالے کرے. ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے 3 مئی بروز جمعہ کو تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے زیر اہتمام دمشق کے علاقے قدسیا میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس اقدام سے خطے میں ناامنی چاہتے ہیں.کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے فلسطینوں کا وطن واپسی کا حق ثابت ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جس دن فلسطینی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے وطن لوٹیں گے. اور مزید کہا کہ ڈیل آف سنچری کا امریکی منصوبہ بھی اپنی ولادت سے پہلے ایسے ہی دم توڑ چکا ہے جیسے نئے مشرق وسطی کے امریکی منصوبے کا گلا جولائی 2006 میں لبنانی مقاومت حزب اللہ  لبنان نے جنم سے پہلے ہی گھونٹ دیا تھا۔

 تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے زیر انتظام جولان و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں جنوبی افریقہ, آسٹریلیا, لبنان, فلسطین, پاکستان اور شام سمیت متعدد اسلامی و غیر اسلامی ممالک کے وفود نے شرکت کی. کانفرنس کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل مقاومت سپورٹرز کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحیی غدار تھے. کانفرنس کے اختتام پر بین الاقوامی وفود کے درمیان باہمی ملاقات اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے آج شاہ عالم کے مقام پر خواتین کا یونٹ قائم کیا گیا جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوے خواتین کو تنظیمی منشور و اھداف سے آگاہ کیا اور کہا کہ امام عصر ع کا ساتھ دینے کے لیے ہمیں خود کو ابھی سے آمادہ کرنا ہے تاکہ ہم نصرت امام عج میں پیچھے نہ رہ جائیں۔

 انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں شامل ہو کر ہم ظہور امام عج کے لیے خود کو تیار کر سکتے ہیں انھوں نے یونٹ ممبران کو ماہ مقدس رمضان میں بجا لاے جانے والے اعمال شبقدر اور اعتکاف کی محافل منعقد کرنے کی تاکید کی اور اسکے ساتھ یوم القدس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں جس پر تمام شرکا اور یونٹ ممبران نے تعاون اور بھرپور شرکت کی یقین دھانی کروای اور قوم و ملت کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) رمضان المبارک سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ،نیا پاکستان عوام کے لئے مہنگا پاکستان بن گیا ہے ۔حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو عوام کی مشکلات میں اضافہ بھی نا کرئے پڑول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگست 2018 سے مئی 2019 تک وفاقی حکومت نے چار سے زیادہ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔سابقہ  حکومت کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا۔جب تحریک انصاف کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا تھا۔اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95 روپے 24 پیسے تھی جبکہ آج اس کی قیمت108 روپے ہے ۔

انہوں نےمزید کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی مصنوعی مہنگائی میں اضافے سے تنگ عام آدمی کے لئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں دستیابی مشکل ہو جاتی ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے بجائے ریلیف دینے کے پڑول کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔عید پر ٹرانسپورٹ کمپنیوںوا لے من مرضی کے کرائے لیتے ہیںجبکہ اب پٹرول کی قیمت کی اضافے کی وجہ سے غریب آدمی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کیسے گزارے گا؟ غریب عوام کے گھر کا چولہا پہلے ہی بڑی مشکل سے جلتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) کراچی میں ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد  کے لواحقین کے صدارتی کیمپ آفس کے سامنے 6 دن سے جاری دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے مسٸلے کو فوری حل کیا جاٸے تاکہ ملک سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں، جہاں احتجاج کرنا یا اختلاف راٸے کا اظہار کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن ریاستی اداروں میں موجود متعصب افراد بے گناہ لوگوں کو اغوا کر کے قاٸد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پُرامن رہے اور پر امن رہیں گے کیوں کہ یہ ملک کسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت ریاستی اداروں میں بیٹھے ذمہ داران ان بوڑھی ماٶں اور بیٹیوں کے دکھوں کا مداوا کریں اور لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جاٸے۔ ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی رہنما حنا تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد کے اہلِخانہ کے مطالبات آرٹیکل 10 اور 10-A کے عین مطابق ہیں، گمشدگان کی بازیابی و ان کی حفاطت ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے، صدر و وزیر اعظم فوری طور پہ گمشدگان کہ اہلخانہ کہ مطالبات کو پورا کرائیں۔

مظاہرے کے شرکاء نے اپیل کی کہ معصوم بچے، مائیں، بہنیں، بیٹاں شاہراؤں پہ کھلے آسمان تلے 6 روز سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں، ان کی داد رسی کی جائے اور ریاست کو کوئی فرد کسی جرم میں مطلوب ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کرکے اسکا ٹرائل کریں لیکن غیر قانونی گمشدگی آئین و قانون کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما رائے ناصر علی، رانا ماجد، سجاد نقوی، نجم خان سمیت کثیر تعداد میں مرد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجاناصر عباس جعفری کے حکم پر اسیران ملت جعفریہ اور لا پتہ شیعہ جوانوں کی بازیابی اور پانچ دنوں سے صدر پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری دھرنے کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھ کی جانب  سے شاھ نجف امام بارگاھ سے شاھجان مسجد ٹھٹھ تک احتجاج ریلی نکلی گئی، جس کے بعد شاہجہاں مسجد کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔

 مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما حفیظ علی شاہ، عبدلحسین شاہ، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملت جعفریہ دوھری مظلومیت کا شکار ہے ایک طرف دھشتگردوں نے گذشتہ کئی دھائیوں سے شیعان علی ع کا قتل عام کیا ہے ہمیں دن کی روشنی میں چوکوں اور چوراہوں پر مارا گیا شناختی کارڈ چیک کرکے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا آج تک ریاستی ادارے ان دھشتگردوں کو قانون کی گرفت میں نہ لا سکے۔ آج بھی دھشتگرد اور ان کے سہولت کار ملک کے گلی کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں جنہوں نے شیعہ کافر کے نعرے لگائے وہ آج بھی ریاستی پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مولانا فدا حسین فردوسی، لالا حسینی نے کہا کہ ملت جعفریہ کے جوانوں کا اغوا حیرت انگیز ہے حالانکہ آج تک ملت جعفریہ نے کبھی پاک وطن سے غداری نہیں کی بلکہ ملت جعفریہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان پر اپنا سب کچھ نچھاور کیا۔ آج ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہمارے بزرگ اور جوان ملک کے ارباب اختیار سے انصاف طلب کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کاملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کے لواحقین کے صدارتی کیمپ آفس کراچی کے سامنے اپنے بے گناہ پیاروں کی بازیابی کے لئے چھ روز سے جاری دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں ملک گیراحتجاجی مظاہرے و ریلیاں،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں ان مظاہروں کی کال سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دی تھی اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر ہوا جو بعد ازآں ریلی کی شکل میں چائینہ چوک تک پہنچنے کے بعد علامتی دھرنا دیا گیا،جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی ۔

مظاہرے میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلام آباد کے رہنماوں و کارکنان بھی شریک تھے ،شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں ضیاءکے باقیات نے پہلے ہماری منظم نسل کشی کی لیکن اس پر حکمرانوں سمیت کوئی بھی ذمہ دار ٹس سے مس نہیں ہوئے عالمی دباو پر ان ظالم درندوں کو جب لگام ڈالا گیا تو اس کے بعد ہم ریاستی ظلم بربریت کا مسلسل شکار ہو رہے ہیں ہمارے بے گناہ جوانوں کو اغواءکیا گیا درجنوں نوجوانوں کا کوئیہ پتہ نہیں وہ زندہ ہے یا مر گئے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم کراچی میں ایک ہفتے سے صدراتی کیمپ آفس کے سامنے بیٹھے اپنے ماوں بہنوں کو یہ پیغام دیتے ہیں آپ تنہا نہیں پوری قوم آپکے ساتھ ہیں میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں وہ تیاری کریں اگر ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو ہم پورا ملک جام کردینگے۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اگر عمران خان صاحب جبری گمشدہ افراد کے مسئلہ حل نہیں کرسکتے تو مستعفی ہو جائیں،انہوں نے گمشدہ افراد کی عدم بازیابی کی صورت میں ڈی چوک پر دھرنے کا بھی اعلان کیا۔مظاہرے میں کثیر تعدا میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی مظاہرین نے گمشدہ افراد کی تصاویر اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے ۔

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے رہنما عباس نے کہا کہ ملت جعفریہ کو منظم منصوبہ بندی کے ساتھ دیوار سے لگانے کی کوشش میں مصروف ضیاءالحق کے باقیات سن لیں ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ہمیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب کرنے والے احمقوں کی جننت میں رہتے ہیں۔ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے سینکڑوں لاشیں سڑک پر رکھ کر بھی ایک پتہ نہیں توڑا۔ ملک کے طول عرض میں بے دردی ہماری نسل کشی کی گئی لیکن آج تک ہمارے کسی قاتل کو نہیں پکڑا،اپنے بیرونی آقاوں کی خوشنودی کے لئے ہمارے پیاروں کو اٹھا کر غائب کیا گیاہے۔ حکومت سن لیں کفر کے نظام کا چلنا ممکن ہے مگر ظلم کا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کی شدید گرمی میں صدر پاکستان کے گھر کے باہر چھے دن سے ہماری مائیں بہنیں اور بچے دھرنا دیئے بیٹھے ہوئے ہیں۔لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ کسی کے کان پرجوں تک نہیں رینگی،ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے۔بصورت دیگر بعید نہیں یہ احتجاجی تحریک ملک بھر میں پھیل جائے۔

Page 49 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree