وحدت نیوز(ایران) مجلس وحدت مسلمین کی جانب جشن ولادت باسعادت منجی بشریت امام مہدی عج کے پر مسرت موقع پر ایران کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی دوسری کھیپ کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ 5 دن سےایم ڈبلیوایم شعبہ امور خارجہ کےمرکزی سیکریٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کی ٹیم سیلاب متاثرہ صوبوں خوزستان اور لرستان میں موجود تھی ،دونوں صوبوں کے 5 متاثرہ گاؤں میں مجموعی طور پر 100 متاثرہ گھروں کا وزٹ اور نقصانات و ضروریات کا جائزہ اور نقصانات کا تخمینہ  لگایا گیا۔

 ان دیہاتوں میں صوبہ لرستان سے معمولان, چم شہران, دمرود افرینہ, زرانتل اور صوبہ خوزستان سے بیت الشیتخر اور صندیہ شامل ہے.ایم ڈبلیوایم کی جانب سے  200 متاثرہ گھروں میں سے 100 گھروں میں بستر کمبل برتن, گدے, چولہے, کولر اور چٹائیاں جبکہ 100 گھروں میں راشن تقسیم کیا گیاجبکہ 4 نئے شادی شدہ سیلاب متاثرہ جوڑروں میں جہیز سے متعلق چند بنیادی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔

 ایم ڈبلیو ایم نے گذشتہ چند ہفتوں میں ایران کے سیلاب زدگان کے لیے دو مختلف مرحلوں میں مجموعی طور پر 253 گھروں تک 10 لاکھ روپے کی مالیت کے راشن بیگز اور گھریلو استعمال کی ضروری اشیاءتقسیم کی ہیں.ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امدادی ٹیم تیسرے مرحلے میں ماہ رمضان سے پہلے دوبارہ سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ اور امدادی سامان کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گی۔

ایران کے سیلاب متاثرہ مسلمان بھائی بہنوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں دل کھول کر امداد دینے پر مجلس وحدت مسلمین اور ملت پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیااور ایم ڈبلیوایم اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

وحدت نیوز(رحیمیارخان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ ہزار گنجی، سانحہ اوماڑہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دہشتگردی کے خلاف ملک بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعہ کے بعد حیدری مسجد سے شروع ہوئی اور اڈہ گلبرگ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں بڑی تعداد نے شرکت کی، مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ کچھ ایسے گروہ سرگرم ہیں، جو فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی کے بعد حکومتی رویہ قابل افسوس ہے، کاش ہمارے حکمران ہزارہ برادری کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہزارہ برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، کبھی بسوں سے اُتار کر مارا جاتا ہے، کبھی سنوکر کلب کو اُڑا دیا جاتا ہے، کبھی پوری پوری بس کو جلا دیا جاتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حکومت سے بہت ساری توقعات وابستہ تھیں، لیکن اس حکومت نے اپنے ابتدائی ایام میں ہی عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی انٹرا پارٹی الیکشنکا انعقاد،علامہ عبدالخالق اسدی اگلے تین سال کے لئے بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے،انٹرا پارٹی الیکشن میں سنٹرل پنجاب کے 26 اضلاع کے سیکرٹری جنرلز و ڈپٹی سیکرٹری جنرلز نے اپنی حق رائے دہی استعمال کیا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب سے حلف لیا،
 
ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پنجاب میں امن و امان کی حقیقی بحالی کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عمل کو یقینی بنایا جائے،کالعدم جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور پنجاب سے لاپتہ بے گناہ افراد کو بازیاب جائے،پنجاب میں بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے درجنوں پڑھے پرامن جوانوں اور معزز افراد کو شیڈول فور جیسے کالے قانون کے تحت ہراساں کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ،ہم انشاءاللہ ہر مظلوم کے حامی رہیں گے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کیخلاف رہیں گے خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آج (جمعہ) کو ملک گیر یوم احتجا ج منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا علی انور جعفری نے وحدت ہا? س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا غلام عباس،میر تقی ظفرآصف صفوی و دیگر بھی موجود تھے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ بلوچستان اورخیبر پختون خواہ اس وقت مقتل گاہ بنا ہوا ہے۔کوئٹہ، کوسٹل ہائی وے مکران،ڈی آئی خان میں تسلسل کے ساتھ ظلم و بربریت جاری ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی نہیں بلکہ دہشتگردوں کی رٹ قائم ہے،وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل در آمد کرائے اور ملکی و قومی سلامتی کیلئے فیصلہ کن اقداما ت کر ے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،ہمیں ان کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں، ایسا کرنا ان کو آکسیجن فراہم کرنے کے مترادف اور ہزاروں شہدا لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں بلوچستان کو کیوں نظر انداز کرتی ہیں،یہاں کے امن پر پے در پے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مستقبل کے معاشی گیٹ وے کو نظر انداز کرنا انتہائی مغحکہ خیز ہے۔ علی حسین نقوی نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ شیعہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے، مختلف علاقوں سے80سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں صحافی بھی شامل ہیں انھیں بلاجواز گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔اسطرح کے اقدامات سے ملت جعفریہ میں احساس عدم تحفظ پیداہورہاہے۔ ان اقدامات پرملت جعفریہ کے اکابرین کو فوری اعتماد میں لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کی بہیمانہ شہادت،دہشتگردی، شیعہ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کے خلاف آج جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے،خانوادہِ شہدائکے لواحقین کے ساتھ بھر پور اظہار ہمدردی ویکجہتی کرتے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ہماری صدر اور وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیں، لاپتہ شیعہ نوجوانوں، عمائدین اور صحافیوں کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، شہدا کے لواحقین کے لئے فوری امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے،بصورت ملت جعفریہ ملک گیر احتجاج کی کال دے گی اورحالات کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کا سانحہ ہزار گنجی ،اوماڑ ہ اور ڈی آئی خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان ، ملک بھر کے تمام بڑے شہروں سمیت اہم اضلاع میں جمعے کے روز بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہارجنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہ بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔بلوچستان کی ناامنی میں انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ پوری طرح ملوث ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی اور سانحہ اوماڑہ کے دہشتگرد عناصر ایک ہی ہیں ۔ جن کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ۔ اورہم ہرگز دشمنوں کی اس سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ کوسٹل ہائی وے پر سفاکیت کی انتہا کی گئی ہے ۔بے گناہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ہم تمام شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ ڈی آئی خان میںجاری مسلسل فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی بے حسی اور بے توجہی قابل مذمت ہے ۔ سانحہ ہزار گنجی کے خلاف دھرنے دینے والوں کو تسلیاں دے کر گھروں کو بھیج دیا گیا اب لوگ سنجیدہ اقدامات کے منتظر ہیں ۔ حکومت کو عوام کی مایوسی سے قبل اقدامات کرنا ہونگے اگر عوام مایوس ہوگئی تو ان کے لئے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق یوم احتجاج کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، ملتان میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، بہاولپور میں شیعہ جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لیہ میں میلاد چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، بھکر میں نماز جمعہ کے بعد شیعہ جامع مسجد سے قصر زینب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، رحیم یار خان میں حیدری مسجد سے اڈہ گلبرگ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، خانیوال میں نماز جمعہ کے بعد شاہ نجف لاہور موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہر انقوی نے سانحہ مکران کوسٹل ہائی وے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ بلوچستان اورماڑہ کے مقام پر دہشتگردوں نے جس سفاکیت سے نہتے مسافروں کا قتل عام کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ریاست کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ان درندوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فوری بے رحمانہ آپریشن شروع کرے،رب کریم شہدا کی درجات بلند فرمائے آمین

Page 52 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree