وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میںڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے شہر قائد کے ایک سیاسی اجتماع میں وطن عزیز پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے، یہ وہی ملک ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی، جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کروڑوں افراد نے اپنے گھروں اور جائیدادوں کو پسِ پشت چھوڑ کر ہجرت کی پاکستان ہمیں اپنے جانوں سے زیادہ پیارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ ان تمام باتوں کے باوجود ایک سیاسی جماعت کے غیر ملکی لیڈر نے وطن عزیز کیلئے غلط الفاظ استعمال کئے اور اپنے تعصبانا تقریر سے تمام ہم وطنوں کی دل آزاری کرتے ہوئے دشمن ممالک کی زبان بن کر انکی ترجمانی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اجتماع میں سیاسی لیڈر نے اشتعال انگیز تقریر میں عوام کو غیر آئینی اعمال کیلئے ابھارا اور مختلف عمارات پر ھلا بولنے کی دعوت دی، جسکے نتیجے میں شہر قائد کو ایک بار پھر آگ نے گیر لیا اور چاروں طرف نفرتوں کی فضاء بحال ہو گئی۔
ان کامزید کہناتھا کہ قانون کے دائرے میں کسی بھی شخص کو کسی جگہ کو یرغمال بنانے یا کسی عمارت پر حملہ کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں یہ افعال غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ میڈیا نیٹ ورکز وہی ادارے ہیں جو ہمیں دنیا بھر کے نقاط و حرکات سے واقف رکھتے ہیں ، ان صحافیوں پر حملہ جو اپنے جان کی پروا کئے بغیر اپنا فرض نبھاتے رہتے ہیں، کسی طور معافی کے قابل نہیں۔ وطن عزیز سے نفرتیں مٹانے اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پورا پاکستان ایسے مشکل وقت میں متاثر شدہ میڈیا گروپس کے ساتھ ہے اور ہمیں چاہئے کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے مثبت سوچ اپناتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دے اور نفرتوں کی جڑیں اکھاڑ دے۔
وحدت نیوز(بھکر) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بھکرسفیر حسین خان شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ پاکستانی میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانت داری کے ساتھ کر رہا ہے ۔ کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاً ہمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔ پرامن جدوجہدکرنا، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے عملی اقدامات کرنا اور ملک دشمن قوتوں کے چہروں سے ہمیشہ نقاب اٹھانا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی وصوبائی اور تمام تر ضلعی ذمہ داران و کارکنان اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے پر سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کانگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن قوتوں کی شر انگیزسوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شرانگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں ۔ میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔ جس کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ناپسندیدہ عمل و فکر قرار دے چکے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے دشمن حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں بھی موجود ہیں، یہ عناصر ملک و قوم کے لئے سنگین خطرہ ہیں، انہی عناصر نے پشت پناہی سے کالعدم دہشتگرد تنظیمیں کراچی سمیت ملک بھر میں کھلے عام فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ملکی سالمیت و استحکام کیلئے لازمی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکی ہر سطح پر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر رضا امام نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے خطرناک اور انتہائی تشوشناک ہے، حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں نے ایک بار پھر شیعہ جوانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، دہشتگرد عناصر موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر قائد کی فضا کو خراب کرکے نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، لہٰذا حکمران اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں، دہشتگرد عناصر کو کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت دینا شہر کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری اپنے دو روزہ خصوصی دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں۔ سیدعلیاں کے مقام پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد کے موقع پر اہل تشیع نوجوان انتہائی پرجوش ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک موٹرسائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، جو کہ امام بارگاہ یلہ شاہ سے برآمد ہوکر ڈیرہ سٹی کے مختلف علاقوں سے گزر کر امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کا مقصد شہریوں میں قائد وحدت کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کے باوجود ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سینکڑوں نوجوان بوقت دو بجے سی آر بی سی چوک پر علامہ راجا ناصر عباس کا موٹر سائیکل ریلی کی صورت میں استقبال کریں گے اور جلوس کی صورت میں پنڈال تک تشریف لائینگے۔
جلسہ گاہ کے پنڈال میں انتظامات تیزی سے جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے حوالے سے عدم تعاون کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ جلسہ گاہ کے پنڈال کے باہر صفائی کی ناقص صورتحال ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑا رہی ہے۔ واضح رہے کہ شہید سید شاہد عباس شیرازی ایڈووکیٹ کے چہلم اور شہدائے ڈیرہ (سول ہسپتال بم دھماکہ) کی برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ کے زیراہتمام مجلس و جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کا آغاز بعد از نماز جمعہ ہوگا۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کے استقبال اور کوٹلی امام حسین (ع) میں ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کے رکن سید شاہد شیرازی کے چہلم اور شہدائے ڈیرہ (ہسپتال بم دھماکہ) کی برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین (ع) میں بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند سید علی حسین الحسینی خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ جلسہ کا آغاز بعد از نماز جمعہ ہوگا، جو کہ مغربین تک جاری رہیگا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اجتماع میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت متوقع ہے، جبکہ جا بجا قائد وحدت کو سرزمین شہداء پر خوش آمدید کے خیر مقدمی بینرز اور پینافلیکس آویزاں ہیں۔ ہفتہ کے روز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) ایم ڈبلیوایم کی جانب سےعوام کیلئے مذیدتحفےٹنڈومحمد خان اور جھنگ میں دو نئے میڈیکل سینٹرزکا افتتاح کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشتراک سےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر سرپرستی ٹنڈومحمد خان سٹی اوراحمدآباد اٹھارہ ہزاری خوشاب روڈجھنگ پر نئی میڈیکل ڈسپینسریز کا آغا زکردیا گیا،گذشتہ دنوں ٹنڈومحمد خان میں اما م علی رضا ؑکلینک کا باقائدہ افتتاح بدست معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنما میر کاظم رضا تالپرکیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی اور عالم کربلائی سمیت خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے رہنما علی نیئرزیدی اور صابر کربلائی ، ڈاکٹر نثار احمد شیدی، علاقائی معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، افتتاح کے بعد ایک روزہ فری کیمپ کا آغاز کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے تقریباً350مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت دوائیاں فراہم کی گئیں، ایم ڈبلیوایم رہنما یعقوب حسینی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام علی رضا ؑکلینک میں روزانہ صبح 8تادوپہر2 بجے تک درجنوں مریضوں کوماہر لیڈی اور جینٹس ڈاکٹرزکی زیر نگرانی علاج معالجے اور دوائیوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، اوپی ڈی کی فیس جن میں اوپی ڈی کی فیس 30روپے مختص کی گئی،جبکہ ادویات نیبولائزراور شوگر ٹیسٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ، امام رضا ؑکلینک میں ماہر لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی گائنی کی بھی خصوصی سہولت میسر ہے ،یعقوب حسینی نے مزید کہا کہ مریضوں کے بے حد اسرار پر انشاءاللہ 28اگست کو امام علی رضا ؑ کلینک میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جار ہا ہے، جس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کریں گے، ادویات اور چشمے فراہم کریں گے جبکہ مخصوص مریضوں کے آپریشن بھی کیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ امام علی رضا ؑ کلینک کے قیام کو علاقہ مکینوں نے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔