وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت میں ملوث عالمی استکبار و استعمار امریکہ کے خلاف کارکنان کی بڑی تعداد نے بعد نماز جمعہ حیدری مسجد پرانا سکھر سے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت مولانا علی بخش سجادی، آفتاب میرانی، سید عباس زیدی و دیگر کررہے تھے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے اپنے خطاب میں وقت کے یزید شیطانِ بزرگ امریکہ کے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فرزند اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی مظلومانہ شہادت پر اسلام دشمن امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عراق میں شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئر مہدی المہندس کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امت مسلمہ کے دل پر گہرا گھاؤ ہے، شیطان بزرگ امریکہ نے خطے میں امن داو پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام کی شہادت مسلم امہ کیخلاف نئی جنگ کا آغاز ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان شہداء کے خانوادگان، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو عراق و شام میں داعش کی شکست سے گہرا زخم لگا تھا، عراق و شام میں داعش کی شکست جنرل قاسم سلیمانی کی حکمت عملی کے باعث ہی ممکن ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ امریکہ انہیں ایک عرصے سے نشانہ بنانے کیلئے موقع کی تلاش میں تھا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ امریکہ نے ملت اسلامیہ کا عظیم بازو قلم کر دیا ہے، اب اسے یقیناً اس کا بدلہ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کیخلاف پوری ملت اسلامیہ اپنے بردار اسلامی ملک ایران کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی عراق و شام میں اہلبیت اطہار علیہ السلام اور صحابہ کرم (ر) کے مزارات کی محافظت بھی کر رہے تھے۔ انہوں نے امام زمانہ (ع) کی بارگاہ اقدس میں بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بغدادمیں امریکی حملے میں عالم اسلام کے دو مجاہد ین حاج قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر ملک بھرمیں امریکہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شیطان بزرگ کے ہاتھوں ان عظیم فرندان اسلام کی شہادت عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے ، تمام غیور پاکستانی امریکہ کی اس بربریت خلاف سراپا احتجاج بن جائیں، آج ملک بھر میںنماز جمعہ اور اس کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کی 7رکنی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ صوبہ جنوبی پنجاب کی جانب سے مرکزی سیاسی سیل کوبھیجے گئے مجوزہ ناموں کی منظور ی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے دے دی ہے ۔

مرکزی پولیٹیکل سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کی 7رکنی پولیٹیکل کونسل کے نامزد اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ، سیاسی سیل سے جاری بیان کے مطابق نامزد اراکین کے نام درج ذیل ہیں ۔

1- سید طاہر عباس گردیزی (ملتان)
2- سید وسیم عباس زیدی (ملتان)
3- رحمت علی کھوسہ( ڈیرہ غازی خان)
4- صابر حسین نانڈلہ( بھکر)
5- نعیم عباس کاظمی (مظفر گڑھ)

جبکہ بالحاظ عہدہ
-6علامہ سید اقتدار حسین نقوی (صوبائی سیکریٹری جنرل )
-7انجینئرمہرسخاوت علی (صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری)

وحدت نیوز(گلگت) برسراقتدار حکومت الیکشن 2020 کے انتخابی مہم کا آغاز خلاف قانون و ضابطہ ہے ۔ الیکشن کمیشن فوری نوٹس لیکر صوبائی حکومت کو الیکشن مہم سے باز رکھے ۔ لیگی حکومت سرکاری وسائل کو استعمال کرکے الیکشن مہم کا آغاز کرکے نا اہل ہوچکی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی صوبائی حکومت نے سرکاری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے الیکشن 2020 کا انتخابی مہم کا آغاز کرکے اور سرکاری وسائل سے بینرز آویزاں کرکے نا اہلی کے مرتکب ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا الیکشن 2020 کیلئے پوسٹرز چسپاں کرکے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرنے کے بعد اخلاقی طور پر حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے منصب پر بیٹھ کر انتخابی مہم چلاناخلاف قانون ہے اگر اتنا ہی شوق ہے تو پھر مستعفی ہوکر انتخابی مہم چلائیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے نواز لیگ کو اقربا ءپروری، میرٹ کی پامالی اور کرپشن کی بنیاد پر مسترد کردیا ہے اور ان خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت اور خاص کر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ان چھ مہینوں میں سرکاری فنڈز اپنے حلقے کے ووٹروں اور مسجدوں پر خرچ کرکے سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری وزیر اعلیٰ کے ان غیر قانونی اقدامات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے آغاز کے بعد چیف سیکرٹری کو چاہئے کہ تمام محکموں کو پابند کرے کہ وہ حکومتی احکامات خاص کر تقرریوں کے معاملے میں کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کریں ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ سرکاری وسائل کے ساتھ الیکشن مہم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور خاص کر مشیر اطلاعات کے خلاف ایکشن لیکرانہیں نا اہل قرار دے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی طویل قید کے دوران ان کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علامہ ابراہیم زکزاکی عالم اسلام کے قابل فخر لیڈر ہیں ان کی بیٹی محترمہ سہیلا زکزاکی نے اپنے بہادر والد کی صحت اور زندگی سے متعلق جن خدشات کا اظہار کیا ہے اس سے تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

 انہوں نےکہا کہ زکزاکی آزادی و حریت عزت و وقار اور دین خدا پر اپنا سب کچھ لٹا دینے کا استعارہ بن چکے ہیں۔ دنیا ایسے عظیم انسان کو بھلا کیسے نظر انداز کرسکتی ہے جس نے دین اسلام کی راہ میں اپنے چھ جوان بیٹے قربان کر دیئے ہوں اور جیل کی سلاخیں جس کے آھنی عزم کے آگے شرم سار ہو چکی ہوں۔ زکزاکی ہمیں تم پر ناز ہے۔

انہوں نےکہا کہ نائیجیریا کی یزیدی حکومت نے اغیار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے  جس طرح سے اپنی ہی عوام کا قتل عام کیا ہے اور عوام کے مقبول لیڈر ابراہیم زکزاکی کو بلا جواز قید میں ڈالا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان کے مورد اعتماد ڈاکٹرز سے ان کا علاج کرایا جائے۔

Page 88 of 1478

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree