وحدت نیوز(جلال آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے جلال آباد میں کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے گرد وپیش میں رونما ہونے و الے حالات وواقعات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اور معاشرہ سازی اور ملکی سیاسی نظام میں ہمارا کردار جزولاینفک ہے ۔ ہمارا سیاست میں وارد ہونا محض اقتدار کا حصول نہیں بلکہ اقتدار کو خدا وند تعالیٰ کے احکامات کی روشنی میں معاشرے میں وانصاف کا نفاذ کرنا ہے جو سیرت انبیاء ہے ۔

 شیخ نیئر عباس مصطفوی جلال آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے جلال آباد یونٹ کی تنظیم نو کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے جلال آباد انتہائی متحرک وفعال سماجی کارکن اخوند محمد ابراہیم کو مجلس وحدت مسلمین جلال آباد یونٹ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف بھی لیا ۔

 اس موقع پر کارکنان اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم وملت کے متدین افراد نے سیاست سے کنارہ کشی کی تو بد قماش افراد اس خلا کو پر کرتے رہے ہیں جس کا نتیجہ آج ہم سب بھگت رہے ہیں لہٰذا بیدارہوجائیں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور اپنے گردوپیش کو خطرات سے بچانے کیلئے میدان عمل میں کود پڑیں ۔ آخر میں انہوں نے کارکنان اور عمائدین کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایسے حکمنامہ کا اجرا ملک و قوم کے مفاد ات کے منافی سمجھا جائے گا جس سے کرپٹ افرادکی حوصلہ افزائی ہوتی ہو اور انہیں قانون کی گرفت سے بچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔قومی خزانے کو بے دریغ لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے قطعاََ مستحق نہیں ہو سکتے۔روپے پیسے میں ہیر پھیر چاہے ایک روپے کی ہو یا ایک کروڑ کی وہ کرپشن میں شمار ہوتی ہے اس کے لیے مخصوص رقم کی حد مقرر کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایسے سرکاری حکمنامے کے اجرا کی مخالفت کی جائے گی جس سے کرپٹ عناصرکے لیے رعایت کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔پوری قوم ملک کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتی ہے جس کے لیے کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہونی چاہیے۔ اس وقت عوام مہنگائی،بے روزگاری اور عدم تحفظ سمیت لاتعداد مسائل کا شکار ہے۔ سیاستدانوں اور دیگر شخصیات سے لوٹی ہوئی رقم واپس لے کر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔بدعنوان عناصر کے خلاف انصاف کے عمل میں تیزی لانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ذمہ داران کے خلاف اس انداز سے شفاف کاروائی کی جائے جس سے انتقامی کاروائی یا اقربا پروری کا کوئی الزام نہ لگایا جا سکے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی کا 5 روزہ دورہ خیبر پختونخواہ شروع ہوگیا۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ مانسہرہ پہنچے، جہاں پر انہوں نے جوانوں کے ساتھ نشست کی۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اہداف سے جوانوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے نوجوانوں سے ایک فارم بھی پر کراویا، جس میں نوجوانوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کس شعبہ میں دلچسپی رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پشاور کا بھی دورہ کیا۔

 انہوں نے امامیہ کالونی میں جوانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین اور پشاور کے آرگنائزر علامہ سید زکی الحسن حسینی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (کرم) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تبلیغات علامہ مزمل حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے انضمام پر عوام پُرامید تھے کہ اب فاٹا کی تقدیر بدل جائے گی، لیکن بدقسمتی سے حالات جوں کے توں ہیں، تعلیم، عدلیہ اور صحت کے شعبوں سمیت دیگر انتظامی امور میں اصلاحاتی عمل سخت سست روی کا شکار ہے، اگر اصلاحات کی رفتار اسی طرح رہی تو پھر عوام خوشحالی کی بجائے بدحالی کا شکار ہوں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسوقت ضم شدہ علاقوں میں نہ تو ایف سی آر کا قانون لاگو ہے اور نہ ہی کمیشنری نظام موجود ہے، ذیلی اداروں کی مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاراچنار میں تربیت یافتہ عملے کی کمی اور جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے احتجاج اور مذاکرات دونوں راستے اختیار کر دیکھے جا چکے ہیں، وزیراعلٰی محمود خان نے کرم ایجنسی دورے کے دوران میڈیکل کالج کے قیام اور ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، جو طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال اعلان سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ مذہبی رہنما نے مزید کہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کا وعدہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت سے لے کر اب تک کیا جا رہا ہے، لیکن کوئی بھی حکومتی عملی اقدامات اٹھانے پر تیار نہیں، فاٹا کے عوام اس عہد شکنی پر سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل کالج پاراچنار کے قیام کو عملی شکل دے کر عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا جائے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اورنگزیب علی جعفری کو سیکرٹری تنظیم سازی اور شفیق حسین طوری کو سیکرٹری ایمپلائیز ونگ کی ذمہ داری سونپی دی ہے، جبکہ شفیق حسین طوری معاون سیکرٹری تنظیم سازی کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں علی رضا طوری کو رابطہ سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جبکہ کربلائی نوروز علی کو معاون سیکرٹری فلاح و بہبود نامزد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر علامہ سید وحید کاظمی کا کہنا تھا کابینہ میں شامل ہونے والے برادران انتہائی فعال اور تجربہ کار ہے۔ جس سے صوبہ خیبر پختونخواہ کی فعالیت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہون نے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی کے لئے دعا کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن ضلع ملیر جانثارانِ امام عصرؑ کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 2019-22کا انعقاد مقامی لان میں کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اراکین شوریٰ نے اکثریت رائے سے سید احسن عباس کو ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کا آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔ صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے ان سے حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کے حقوق کا دفاع ہمارا اولین فرض ہے دنیا بھر میں مجلس وحدت مظلوموں کی حامی اور ظالموں کے خلاف ہے۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارتی تاریخ کی وہ متعصب ترین شخصیت ہے جس نے اپنے ملک میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر باہمی نفاق کی بنیاد رکھی ہے۔آج ہندوستان میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں میں عدم برداشت عروج پر ہے اور متعدد علاقے خانہ جنگی کامنظر پیش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی افواج کی بڑھتی ہوئی جارحیت دوایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے۔بھارت کی طرف سے سرحد پار بلااشتعال گولہ باری کا کوئی جواز نہیں۔سفارتی و اخلاقی آداب کے منافی یہ عمل اقدار کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہیں۔ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بھارت کی جانب سے کسی بھی پیش قدمی کی صورت میں پوری قوم مادر وطن کی مضبوط ڈھال بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عالمی قوتوں کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کسی بھی ممکنہ معرکے کے اثرات محض دو ملکوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہو گا۔

اجلاس میں مولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدر، مولانا غلام محمد فاضلی ،مولاناگلزارشاہدی،مولانا بلاول فائزی، علامہ مبشر حسن، یعقوب حسینی، میر تقی ظفرسمیت پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے رہنما لطیف عباس، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خان محمد بلوچ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز خان سواتی،عطاءمحمد،غلام مصطفیٰ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما وقار عباس ،غازی عباس ٹرسٹ کے صدر معراج رضوی،مرتضیٰ عابدی،ثمرعباس، جعفر طیار اسکاوٹس کے محمد اسماعیل سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

Page 91 of 1478

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree